رائس ایکسپوٹرز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کو مسترد کر تے ہیں، رفیق سلیمان

جمعرات 16 اگست 2018 18:53

رائس ایکسپوٹرز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کو مسترد کر تے ہیں، رفیق سلیمان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے REAPکے ممبران کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں حالیہ اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013میں ڈیزل کی قیمتیں اوسطاًً 115-120روپے فی لیٹر تھیں اسوقت انہوں نے قیمتو ں میں اضافے کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے چارجز بڑھائے تھے ۔

گزشتہ کئی سالوں سے ڈیزل کی قیمتوں کا رحجان مسلسل کمی کی جانب تھا مگر ٹرانسپورٹرطبقے نے کمی کا کوئی فائدہ ایکسپورٹرز کو منتقل نہیں کیا جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ اب جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 113-114روپے فی لیٹر ہے مگر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 50فیصد تک اضافہ کر دیا ہے مثلاًً پورٹ قاسم سے سائٹ ایریا کے چارجز جو کہ 2013میں 9000روپے تھے اسکو بڑھا کر 13000روپے کر دیا گیا ہے اور کراچی پورٹ سے سائٹ /ٹرک اڈا کا کرایہ6500سے بڑھا کر 8000روپے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح دیگر روٹس پر بھی بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رائس ایکسپورٹ کا شعبہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ٹرانسپورٹرزکی خدمات حاصل کر تا ہے مگر ٹرانسپورٹرز نے رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کو اعتماد میں لئے بغیر ہی کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا جو کہ ملک کی ٹریڈ کی بہتری کیلئے مناسب نہیں حالانکہ اسوقت بھی ڈیزل کی قیمتیں 2013کے مقابلے میں زیادہ نہیں بڑھیں ۔

اسکے علاوہ اسوقت پورے ملک کی ایکسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے اور اسے مختلف قسم کے مقامی اور بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے وزارت تجارت، وزارت خزانہ، وزارت پورٹ اینڈ شپنگ ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI)سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بڑھائے گئے اضافے کا نوٹس لیا جائے اور تجارتی طبقے کے مجموعی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب حد تک اضافے کی اجازت دی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ