ْپنگریو اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں پھٹی کی قیمت میں اچانک ایک ہزار روپے فی من کمی

پھٹی کے کاشت کاروں کو شدید معاشی نقصان کا سامنا،کاشت کاروں نے پھٹی کی چنائی میں کمی کر دی

جمعرات 16 اگست 2018 23:56

ْپنگریو اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں پھٹی کی قیمت میں اچانک ایک ہزار روپے فی من کمی
پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پنگریو اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں پھٹی کی قیمت میں اچانک ایک ہزار روپے فی من کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پھٹی کے کاشت کاروں کو شدید معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک ہی جھٹکے میں نرخوں میں ہونے والی بھاری کمی کے بعد کاشت کاروں نے پھٹی کی چنائی میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے اندرون سندھ کی زرعی منڈیوں میں پھٹی کی ترسیل پر بھی منفی اثر پڑا ہے پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی زرعی منڈیوں میں پھٹی کے فی من نرخ 4300سے کم ہو کر3300روپے ہو گئے ہیں نرخوں میں اچانک ہونے والی اس شدید کمی کے باعث پھٹی کے کاشت کار شدید معاشی نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں نے پھٹی کی چنائی کم کر دی ہے اس ضمن میں تاجروں کا کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹری مالکان نے زیریں سندھ کی پھٹی کی کوالٹی میں کمی ہونے کا جواز پیش کر کے قیمتیں کم کر دی ہیں اور قیمتوں میں فیکٹری مالکان کی جانب سے کی جانے والی کمی کے باعث تاجر بھی کاشت کاروں سے کم نرخوں پر پھٹی خریدنے پر مجبور ہیں ادھر کاشت کاروں نے اس کمی کا ذمہ دار کاٹن فیکٹری مالکان اور بڑے خریداروں کو قرار دیا یے اس حوالے سے کاشت کاروں گلن شاہ اکبر چانڈیو.نورحسن کھوسو.جان محمد اور محمد احمد نے کہا کہ پھٹی کی کوالٹی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا اور وہی کوالٹی برقرار ہے جس پر تاجر 4300کے حساب سے خریداری کر رہے تھے انہوں نے کی عید قرباں کی آنے والی تعطیلات میں ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں سے کاروبار معطل ہونے کا فائدہ اٹھاکر سندھ کے چند فیکٹری مالکان اور بڑے تاجروں نے پھٹی کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی من کمی کر دی ہے انہوں نے کہا کہ عید قرباں کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل ہی قیمتوں میں بھاری مصنوئی کمی کر کے پھٹی کے کاشت کاروِں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور کاشت کاروں کو معاشی بدحالی سے بچایا جائے واضح رہے کہ پانی کی شدید قلت کے باعث رواں سیزن میں کاٹن بیلٹ کے طور پر مشہور اندرون سندھ کے علاقوں میں پھٹی کی بوائی کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے کاشت کار پہلے ہی معاشی پریشانیوں کا شکار تھے اب نرخوں میں بھاری کمی کر کے پھٹی کے کاشت کاروں کو مزید نقصان سے دوچار کیا جا رہا ہے جس پر پھٹی کے کاشت کار سراپا احتجاج بن گئے ہیں�

(جاری ہے)

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ