امریکہ اقتصادی ذرائع سے اپنے مقاصد حاصل کرے،غضنفر بلور

طاقت کے ذریعے دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی نہیں ملے گی ،صدر ایف پی سی سی آئی

منگل 25 ستمبر 2018 17:09

امریکہ اقتصادی ذرائع سے اپنے مقاصد حاصل کرے،غضنفر بلور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ امریکہ نے طاقت کے زریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے پر چھ کھرب ڈالر سے زیادہ لگا دئیے ہیں مگر کامیابی نہیں ملی اس لئے اب طاقت کے بجائے اقتصادی زرائع استعمال کئے جائیں جن پر جنگی اخراجات کا عشر عشیر بھی نہیں لگے گا۔

پاکستان کو تجارتی مراعات دی جائیں جبکہ فاٹا میں خصوصی اقتصادی زون بنانے کے مردہ منصوبہ کو زندہ کیا جائے تاکہ روزگار کے زریعے انتہا پسندی پر قابو پایا جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفر بلورنے امریکی سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سی پیک میں شرکت کر کے پاکستان اور چین کے قریب آ سکتا ہے جس سے امریکہ اور چین کے مابین اقتصادی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے جس نے دنیا کا مستقبل دائو پر لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وفد سے ہمراہ بروکلین چیمبر کے قائم مقام صدر رک روسو سے بھی ملاقات کی اور انھیں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔ دونوں نے تعاون کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے، وفود کے تبادلے، سٹرٹیجک تعلقات کی ترویج، ایس ایم ایز کو فروغ دینے اوردرامدکنندگان و برامدکنندگان کیلئے کاروباری لاگت کم کرنے پر اتقاق کیا۔

اس موقع پر ملک سہیل نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی کمی ہے جبکہ شیل گیس کے زخائر کی مقدار اکیاون کھرب مکعب میٹر ہے جس میں امریکہ سرمایہ کار ی کر کے بھاری منافع کما سکتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر کریم عزیز ملک نے چاول، لوہے اور سٹیل کی تجارت پر زور دیا ہے کہا کہ تھر کول میں انسوٹمنٹ سے امریکی سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شفیق انجم، مہمند چیمبر کے صدر فیصد خان، چارسدہ چیمبر کے صدر سکندر خان، سوات چیمبر کے اول نائب صدر اکبر خان، ارسلان کھوکھر اور امریکہ میں پاکستان کے کمرشل کونسلر عرفان اور دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک