گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمتیں 15سے 22روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان میں 15روپے ،سندھ میں 20سی22روپے اضافہ ہوگا آئندہ ہفتے وزیر خزانہ اورپیٹرولیم سے ملاقات کر کے قیمتیں کم کرنے فارمولے پر بات کی جائیگی‘ غیاث پراچہ

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:20

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمتیں 15سے 22روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایسوسی ایشن کے وفدکی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اور پیٹرولیم سے ملاقات کر کے قیمتیں کم کرنے کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 27ستمبر سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

سابقہ حکومت نے پانچ سال تک قیمتیں نہیں بڑھائیں جس کا بوجھ ہمارے اوپر ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانے نرخوں پر کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے اور سی این جی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کر کے قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد سندھ میں 20سے 22روپے جبکہ خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان میں 15روپے اضافے کیا جائے گا جس کا اطلاق آج اتوار سے ہونے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب