بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں15ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1189ڈالرسے بڑھ کر1204ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونی اور دس گرام سونے کی قیمت میں باالترتیب 200روپے اور172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت61700روپے سے گھٹ کر61500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت52898روپے سے گھٹ کر52726روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت840روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت720.16روپے پر مستحکم رہی۔

Your Thoughts and Comments