ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں 58.35 فیصد کمی

ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں 58.35 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں 58.35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر2018ء تک پاکستان نے سویابین آئل کی درآمدات پر 41.032 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 58.53 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سویابین آئل کی درآمدات پر 98.516 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

Your Thoughts and Comments