تاجر برادری منی بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت کاروں، زراعت اور سٹاک مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں کیلئے مراعات کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے،ان سے زرعی شعبے ، صنعت و تجارت کو موثر فروغ ملے گا ، ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ، معیشت تیزی سے بحال ہو گی، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعرات 24 جنوری 2019 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ حکومت نے نئے منی بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت کاروں ،زراعت اور سٹاک مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں کیلئے جن مراعات کا اعلان کیا ہے تاجر برادری ان کا خیر مقدم کرتی ہے،ان مراعات سے زرعی شعبے سمیت صنعت و تجارت کو موثر فروغ ملے گا ، ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی اور معیشت تیزی سے بحال ہو گی۔

جمعرات کو یہاں ایک بیان میں احمد حسن مغل نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ میں مختلف شعبوں کے صنعتی خام مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹر ڈیوٹی کو کم یا ختم کر دیا ہے جس سے کاروبار کی لاگت کم ہو گی اور صنعتی سرگرمیوں کو موثر فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاروباری اداروں کو ہر ماہ ودہولڈنگ ٹیکس کی سٹیٹمنٹ فائل کرنا پڑتی تھی جو ان کیلئے مشکلات کا باعث تھی تاہم حکومت نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سال میں صرف دو دفعہ مذکورہ سٹیٹمنٹ کو فائل کرنے کی سہولت دے دی ہے جو قابل تعریف ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت نے قرضوں کی مد میں بینکوں کی آمد ن پر بھی انکم ٹیکس کو 35فیصد سے کم کر کے 20فیصد کر دیا ہے جو ایک قابل ستائش اقدام ہے ۔اس سے بینک چھوٹے کاروباری اداروں، ایس ایم ایز، زراعت اور کم آمدنی والے افراد کو مزید سستے قرضے فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے فائلرز کیلئے بینکوں کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا ہے جو ایک مثبت فیصلہ ہے ۔

اس سے فائلرز کو ریلیف ملے گا، نان فائلرز کو ترغیب ملے گی کہ وہ فائلر بنیں جبکہ بینکوں کے کیش ڈیپازٹ بھی بہتر ہوں گے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ اکنامک ریفارمز پیکچ میں حکومت نے جو مراعات فراہم کی ہیں اس سے تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ میں یکم مارچ 2019ء سے 30جون 2023ء کے درمیان قابل تجدید توانائی کی پیداوار کا ایکوپمنٹ تیار کرنے کیلئے لگائے جانے والے نئے صنعتی یونٹس کو پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دی ہے جو بہت حوصلہ افزاء ہے۔

اس سے صنعتی شعبے اور صارفین کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نے گرین فیلڈ صنعتوں کو بھی درآمداتی پلانٹ و مشینری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی ہے جس سے اس شعبے میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اربوں روپے ریفنڈ کی مد میں ایف بی آر کے پاس پھنسے ہوئے ہیں جس سے ان کو مالی مسائل کا سامنا ہے تاہم انہوںنے کہا کہ حکومت نے ایسے ٹیکس دہندگان کو پرامژری نوٹ حاصل کرنے کی اجازت دی ہے جس سے امید ہے کہ ریفنڈ کے مسائل بہتر حل ہوں گے۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت نے معاشی اصلاحات کے تحت جن مراعات کا اعلان کیا ہے اس سے سٹاک مارکیٹ کو بہتر فروغ ملے گا اور صنعتکاری و سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا جس سے معیشت تیز ی سے بحال ہو گی اور ملک میں ترقی و خوشحالی کا عمل شروع ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ