آئی سی سی آئی رواں سال جون کے آخر میں ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں بزنس کانفرنس اور ایوارڈ تقریب منعقد کرے گی

جمعرات 18 اپریل 2019 19:45

آئی سی سی آئی رواں سال جون کے آخر میں ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں بزنس کانفرنس اور ایوارڈ تقریب منعقد کرے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) رواں سال جون کے آخر میں ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں بزنس کانفرنس اور ایوارڈ تقریب منعقد کرے گی۔ آئی سی سی آئی کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں وفد نے ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور قائم مقام ہائی کمیشنر میاں عاطف شریف کے ساتھ ملاقات کی۔

وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر رفعت فرید اور سابق صدر شیخ عامر وحید بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو قریب لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کیلئے چیمبر نے جون 25 اور 26 جون کوالالمپور میں ایک بزنس کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست ملاقات کرکے باہمی کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے مواقع تلاش کر سکیں جس سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی تجارت بہتر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے تعاون سے بزنس کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال چیمبر نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک کامیاب بزنس کانفرنس منعقد کی تھی جس میں دونوں جانب سے نجی شعبہ کے تقریباً 500 نمائندگان نے شرکت کی تھی اور دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے کے امکانات پر بات چیت کی تھی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملائشیا میں بزنس کانفرنس کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا میں تعینات پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر میاں عاطف شریف نے چیمبر کی طرف سے کوالالمپور میں بزنس کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسیں نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ان کا ہائی کمیشن بزنس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے چیمبر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید اور سابق صدر شیخ عامر وحید نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کے بارے میں مفید تجاویز دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ