حکومت کاروباری برادری کی ہر ممکن مدد کرے گی۔صدر عارف علوی

خسارے میں اضافہ، زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے آئی ایم ایف کو شرائط سخت کرنے کا موقع ملے گا، اقتصادی صورتحال پر تشویش ، ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کرتے ہیں۔میاں زاہد حسین

جمعہ 26 اپریل 2019 18:19

حکومت کاروباری برادری کی ہر ممکن مدد کرے گی۔صدر عارف علوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور عوام حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتائج جلد دیکھے گی۔انھوں نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے جسے سہولت دئیے بغیر پیداوار، برآمدات اور روزگار بڑھانا ناممکن ہے۔

صدر عارف علوی نے یہ بات پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین کی قیادت میں آنے والے وفد کے ارکان زکریا عثمان ، شوکت احمد، شوکت حسین وہرہ، ثا قب فیا ض مگوں، حاجی شیخ محمد شفیق، حاجی عبد الغنی عثمان، شاہد آنول، قمرآنول ، جاوید عیسانی ، شبیر حسن منشاء چھرا، شیخ سلطا ن رحمن ، شکیل احمد ، عا مر شفیق، علی زاہدودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نجی شعبہ ہی وہ وسائل مہیا کرتا ہے جو ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔انھوں نے کاروباری برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں بڑھائیں تاکہ ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہو سکے۔کاروباری برادری کے وفد نے صدر کی توجہ کاروباری لاگت میں اضافہ، برآمدات کی تشویشناک صورتحال، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی، افراط زر میں اضافہ اور اسکے عوام پر پڑنے والے اثرات، اسٹاک مارکیٹ کی مخدوش صورتحال، کمرشل امپورٹرز کے مسائل اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی طرف دلوائی اور صورتحال بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں۔

انھوں نے ایمنسٹی ا سکیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے جسکی کامیابی یقینی بنائی جائے۔ اس ا سکیم کی کامیابی کے لئے ٹیکس ریٹ کم کرنا اور شرائط کو آسان بنانا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں جس سے حکومت کو محاصل ملیں گے جبکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع بھی ممکن ہو گی۔ اگر آمدہ ا سکیم کی شرائط مشکل ہوئیں تو اسے پذیرائی نہیں ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ اشیائے تعیش کی درآمدکی حوصلہ شکنی کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں مگر اس سلسلہ میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امپوٹ بل کم کیا جا سکے۔ تاجروں نے خسارے میں اضافہ اورریونیو و زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہ کہ اس سے جہاں ملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے وہیں آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی حکام کی پوزیشن بھی کمزور ہو سکتی ہے۔اس موقع پر ایم این اے آ فتا ب جہا نگیرنے صدرمملکت کی معاونت کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں