چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پھلوں کو مضرصحت رنگ لگا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

منگل 11 جون 2019 14:00

چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پھلوں کو مضرصحت رنگ لگا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری فیصل آباد نے پھلوں کومضرصحت رنگ لگا کر فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ آج کل الیچی، آڑرو اور دیگر موسمی پھل مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ د وکاندار کچے پھلوں کو پکے ہوئے پھل ظاہر کرنے کے لئے ان پر زہریلے رنگ کا سپرے کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ان کو دوگنی قیمت پر فروخت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سو روپے والی الیچی کو سرخ رنگ کا سپرے کر کے ساڑھے تین سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح سبز اور کچے آڑرو کو سرخ رنگ لگا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باعث تشویش بات یہ ہے کہ ان پر جو رنگ لگایا جاتا ہے وہ کینسر سمیت مختلف خطر ناک امراض پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح رات کے وقت کچے آموں اور دیگر پھلوں کو فروخت کر نے کیلئے مخصوص رنگ کی لائٹ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جن کا مقصد صریحاً خریداروں کو دھوکہ دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح سونف اور اس قسم کے دیگر مصالحوں کی فروخت کیلئے بھی کینسر پیدا کرنے والے رنگ استعمال کئے جا رہے ہیں اور یہ کاروبار عرصہ دراز سے جاری ہے مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ابھی تک اس اہم مسئلے کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس مضر صحت طریقہ کار کو روکنے کیلئے فوری طور پرچھاپے مارے جائیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو لٹنے سے بچانے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی تحفظ کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ