پرائیویٹ ٹینڈرز کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں کئی گنا مہنگی

یہ اضافہ ایک پرائیویٹ پارٹی کو ٹینڈر جاری کرنے کے بعد کیا گیا

اتوار 21 جولائی 2019 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے سرکاری نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی دالوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی سرکاری ریٹ لسٹ اور قیمت فروخت میں نمایاں فرق پایا جارہا ہے۔ دال مسور کی سرکاری قیمت 100 مقرر ہے جبکہ130 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے، دال مونگ دھلی کی مقرر کردہ قیمت 105 روپے تھی مگر انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹینڈر کرنے کے بعد قیمت 185 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح کالے چنے کا ریٹ 105 روپے تھا جو کہ اب 128 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، سفید چنے یوٹیلیٹی اسٹورز کی پیکنگ میں125 روپے میں فروخت کیے جارہے تھے تاہم اب اس کی قیمت150 روپے ہوگئی ہے۔شہریوں کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ان سٹورز کی افادیت ختم ہو چکی ہے۔ماضی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان ٹینڈر کرکے بھاری مقدار میں دالیں خرید کر خود پیکنگ کیا کرتا تھا، لیکن اب یہ ٹینڈر پرائیویٹ پارٹی کو دے دیا گیا ہے جبکہ سپلائی آنے پر انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر نئی قیمتوں کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے بتایاکہ حکومت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر تو ریلیف دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی