سٹاک مارکیٹ کے آخری کاروباری روز 100انڈیکس میں281 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ کی 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 6 اکتوبر 2019 16:28

سٹاک مارکیٹ کے آخری کاروباری روز 100انڈیکس میں281 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2019ء) سٹاک مارکیٹ کے آخری کاروباری روز 100انڈیکس میں281 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کی 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 8 پوائنٹ، دوسرے روز 175.47 پوائنٹس، تیسرے روز 109.03 پوائنٹس، چوتھے روز 389 پوائنٹس جبکہ آخری روز حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھا۔

تیزی کے تسلسل کے باعث مارکیٹ میں 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔ صرف دو روز کے دوران 7 حدیں بحال ہوئیں جبکہ مسلسل چھ سیشنز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس بڑھا ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب تیزی کیساتھ گامزن رہی ،کئی ہفتوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہاجس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس900پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب 144ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ گو کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پہلے دن انڈیکس صرف8پوائنٹس بڑھا جس کی وجہ لسٹڈ کمپنیوں کی سہ ماہی کے اختتام کی وجہ سے حسابات میں مصروفیت اور بیشتر شعبوں کی مارکیٹ میں عدم دلسپی بتائی جاتی ہے مگر اسکے بعد آنیوالے دنوں میں مسلسل تیزی کے رجحان نے انڈیکس کو بلند سطح پر پہنچا دیا،سیمنٹ سیکٹر سمیت شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں ۔

تاجروںو صنعتکاروں کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعدریفنڈز،ٹیکسیئیشن و دیگر مسائل حل ہونے کی امید ،پاکستان کی میزبانی میں امریکہ طالبات مذاکرات اور9ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی اطلاعات سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 962.51پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 32070.81پوائنٹس سے بڑھ کر33033.32پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 494.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس14998.07پوائنٹس سے بڑھ کر15493.02پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23430.12پوائنٹس سے بڑھ کر23972.47پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں