سی ڈی اے دارالحکومت کی مارکیٹوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹاسک فورس تشکیل دے کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے،اسلام آباد چیمبر کا مطالبہ

منگل 5 نومبر 2019 18:37

سی ڈی اے دارالحکومت کی مارکیٹوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹاسک فورس تشکیل دے کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے،اسلام آباد چیمبر کا مطالبہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمن خان نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے دارالحکومت کی مارکیٹوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹاسک فورس تشکیل دے کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے، مارکیٹوں کی ترقی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری سی ڈی اے کی ہے، محکمہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانے کی کوشش کرے۔ انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں ترقیاتی کام جلد شروع کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے کسی بھی سیکٹر کی مارکیٹ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا جبکہ اس سلسلے میں فنڈز کی کمی کو جواز بنایا جا رہا ہے حالانکہ سی ڈی اے نے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر چارجر میں اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کا ریونیو بہتر ہونا چاہئے۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرتی ہے جو کہ فلاحی کاموں پر خرچ ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ کئی مارکیٹوں میں سٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہی ہیں جس وجہ سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں صفائی کا بہتر نظام، فٹ پاتھوں کی مرمت اورکار پارکنگ کی سہولت فراہم کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری بنتی ہے جبکہ مختلف مارکیٹوں میںان سہولیات کا فقدان ہے جس وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے مختلف مارکیٹوں میں ملٹی سٹوری پارکنگ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن ابھی تک اس جانب کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی گئی جس وجہ سے پارکنگ کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بلیو ایریا، ایف ٹین، ایف سکس اور کراچی کمپنی میں پارکنگ کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے، اگر پارکنگ کی تعمیر جلد شروع نہ کی گئی تو مستقبل قریب میں اس بنا پر مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی کہ وہ مارکیٹوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیں اور چیمبر و تاجر نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ