ایمریٹس گروپ نے 1.2 ارب درہم کے منافع کے ساتھ سال 2019-20کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 8 نومبر 2019 19:49

ایمریٹس گروپ نے 1.2 ارب درہم کے منافع کے ساتھ سال 2019-20کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) ایمریٹس گروپ نے اپنے مالی سال 2019-20کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سال 2019-20کی پہلی ششماہی کا گروپ ریونیو 14.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں2 فیصد کمی سے 14.8 ارب ڈالر تھا۔ اس معمولی کمی کی بڑی وجہ یورپ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انڈیا اور پاکستان میں غیر سازگار کرنسی تبدیلیاں اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپوٹ کے جنوبی رن وے کی 45 روزہ بندش کے دوران طے شدہ گنجائش میں کمی رہی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں گروپ کا منافع 8 فیصد زیادہ رہا جبکہ گروپ کا خالص منافع گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 320 ملین ڈالرز رہا۔ منافع میں بہتری کی بڑی وجہ فیول کی قیمتوں میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد کمی ہے تاہم کرنسی میں منفی تبدیلیوں سے فیول کی کم لاگت سے پہنچنے والا فائدہ محدود رہا۔

(جاری ہے)

گروپ کی کیش پوزیشن 31 مارچ 2019 کو 6 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 ستمبر 2019 کو 6.3 ارب ڈالر رہی۔

ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، "ایمریٹس گروپ نے دنیا کی مختلف مارکیٹوں میں مشکل کاروباری صورتحال اور سماجی و سیاسی غیریقینی حالات میں اپنی حکمت عملی کے ذریعے سال 2019-20کی پہلی ششماہی میں مستحکم اور مثبت کارکردگی پیش کی ہے۔ ایمریٹس اور ڈناٹا دونوں نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر تزئین و آرائش کے کام سے اپنے بزنس اور اپنے صارفین پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم لانے کے لئے بھرپور کام کیا۔

ہم نے بھی لاگت میں بھرپور انداز سے کمی لانے کے لئے کام کیا اور اپنی مہارت کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل کام کیا۔ ساتھ ہی اس بات کو یقین بنایا گیا کہ ہمارے وسائل صحیح مواقع پر مستعدی سے استعمال ہوں۔" انہوں نے کہا، "فیول کی لاگت میں کمی ہمارے لئے اچھی رہی کیونکہ ہمارا فیول بل گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 ارب درہم کم ہوگیا۔ تاہم ناسازگار کرنسی کی صورتحال سے ہمارا تقریبا 1.2 ارب درہم منافع ختم ہوگیا۔

" انہوں نے کہا، "عالمی سطح پر صورتحال کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے لیکن سخت مقابلے کے ساتھ مارجن پر نیچے جاتا دباؤ بڑھنے سے ہمیں توقع ہے کہ ائیرلائن اور ٹریول انڈسٹری کو اگلے چھے ماہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ایک گروپ کے طور پر ہم اپنا بزنس پھیلانے پر توجہ بدستور مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور ہم اپنی نئی مہارتوں کے حصول کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے جس سے ہمارے لوگ زیادہ کھل کر کام کرسکیں گے اور اپنے صارفین کو ہمیں بہتر مصنوعات، خدمات اور سفری سہولیات پیش کرسکیں گے۔

" ایمریٹس گروپ کے اسٹاف کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 315 ہے جو 31 مارچ 2019 کے مقابلے میں بدستور قائم ہے۔ یہ کمپنی کی طے شدہ صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں سے ہم آہنگ ہے اور نئی ٹیکنالوجی و نئے طریقوں پر عمل درآمد کے ذریعے مختلف انٹرنل پروگرامز کی مہارت میں بہتری لانے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے سال 2019-20کی پہلی ششماہی میں 3 ایئربس A380 جہاز وصول کئے جبکہ مالی سال 2019-20کے اختتام سے قبل مزید 3 نئے جہاز بیڑے میں شامل ہوں گے۔

اس دوران ایئرلائن نے اپنے بیڑے سے 6 جہازوں کو ریٹائر کیا جبکہ 31 مارچ 2020 تک مزید 2 طیاروں کی واپسی ہوگی۔ ایئرلائن انتہائی چوڑی جسامت والے جہازوں پر سرمایہ کاری کی دیرینہ حکمت عملی کی بدولت مجموعی کارکردگی میں بہتری، کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایئرلائن دبئی میں محض ایک اسٹاپ کے ساتھ دنیا بھر کے مسافروں کے لئے رابطوں میں بہتری لانے کی سہولت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنے مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایمریٹس نے دبئی ۔بینکاک۔فنوم پینہ اور دبئی۔ پورٹو (پرتگال) کے نئے روٹس شامل کئے۔ 30 ستمبر کو ایمریٹس کا عالمی نیٹ ورک 84 ممالک کے 158 شہروں تک پھیل چکا ہے اور اسکے فضائی بیڑے میں فریٹرز سمیت جہازوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب