ایکسپورٹ سیکٹر کے بجلی نرخ میں ستر فیصد اضافہ حیران کن ہے: میاں زاہد حسین

مہنگی بجلی برآمدی شعبہ کی مسابقت کو متاثر کرے گی، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی آ جائے گی

جمعہ 24 جنوری 2020 17:39

ایکسپورٹ سیکٹر کے بجلی نرخ میں ستر فیصد اضافہ حیران کن ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدی شعبہ کے لئے بجلی مہنگی کرنے سے انکی مسابقت کی صلاحیت بری طرح متاثر ہو گی جس کے نتیجہ میں برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی آئے گی۔

برآمدی سیکٹر کو حریف ممالک کے نرخ پر بجلی فراہم کرنے سے کاروبار، روزگار اور برآمدات بڑھیں گی جبکہ ملک میں صنعتکاری کا عمل بڑھے گا۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر نے عدم استحکام، توانائی بحران، روپے کی مصنوعی قدر، ریفنڈز کی ادائیگیوں میں تاخیراور زیرو ریٹنگ کی سہولت کے خاتمہ کا نقصان تو برداشت کر لیا مگر بجلی کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ شاید برداشت نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

برآمدی شعبہ جو یکم جنوری 2019 سے ساڑھے سات سینٹ فی کلو واٹ آور کے حساب سے بجلی کی قیمت ادا کر رہا تھا کو اب13 سینٹ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہو گی جس سے ان کے بلوں میں 70فیصد اضافہ ہو جائے گا۔برآمدی شعبہ سے جنوری2019 سے اضافی وصولی بھی کی جائے گی جو حیران کن ہے کیونکہ اس سے برآمدی شعبہ دباؤ میں آ جائے گا اور سرمایہ کاروں میں مایوسی پھیلے گی۔

اس فیصلے سے پاکستان کے سب سے بڑی برآمدی شعبہ ٹیکسٹائل کی کاروباری لاگت میں 24 فیصد اضافہ ہو جائے گاجس سے برآمدات میں اضافہ کرنے کے تمام اقدامات بے اثر ہو جائیں گے۔بجلی مہنگی کرنے سے برآمدی شعبہ کے لئے غیر ملکی خریداروں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل مشکل ہو جائے گی جبکہ ماضی میں کئے گئے کاروبار پر بجلی کی مد میں اضافہ وصولی سے صنعتی عمل متاثر ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے 2030 تک ٹیکسٹائل برآمدات کو50ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہوا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، ماڈرنائیزیشن اور غیرملکی سرمایہ کاری بھی شامل تھی اور اس پلان کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں لاکھوں افراد کو روزگار بھی ملنا تھا مگر بجلی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے بعد اس منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں رہے گا۔انھوں نے کہا کہ بنیادی پالیسیوں اور اہم فیصلوں میں بار بار تبدیلی سے سرمایہ کاری کی فضاء کو کبھی فروغ نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب