فیڈمک کے خصوصی اکنامک زونز کی سکیورٹی کیلئے ماڈل پولیس اسٹیشن اور عالمی معیار کے کنٹری کلب، شاپنگ مال، ہوٹل اور ہاؤسنگ کمپلیکس قائم کرنے کی منظوری

پیر 27 جنوری 2020 15:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) پنجاب حکومت نے فیڈمک کے خصوصی اکنامک زونز کی سکیورٹی کیلئے ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دیدی ہے جبکہ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں جس کے باعث آئندہ چند ایام میں فیڈمک میں ماڈل پولیس سٹیشن قائم کر دیا جائے گا جبکہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں دو اور ویلیو ایڈیشن سٹی و علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ایک ایک پولیس چوکی بھی قائم کی جائے گی۔

فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان نے پیر کے روز ’’ اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ ماڈل پولیس اسٹیشن کیلئے انگریزی زبان میں مہارت رکھنے والا اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے گا نیز پولیس اسٹیشن کے انتظامی اخراجات میں فیڈمک تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چیئر مین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اکنامک زونز کی بائونڈری وال مکمل کر کے اس پر خاردار تار لگا نے کے ساتھ ساتھ سرچ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

انہوںنے بتا یاکہ اکنامک زونز میں سیف سٹی کی طرز پر مانیٹرنگ کا نظام بھی قائم کیا جائے گا جو پولیس کے مرکزی سسٹم سے لنک ہو گا۔ علاوہ ازیں اکنامک زونز میں ملازمت کرنے والے افراد کی سکریننگ کیلئے ماڈل پولیس اسٹیشن میں ایک سروس سنٹر بھی قائم کیا جائے گا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی جرائم پیشہ شخص یا کریمنل ریکارڈ کا حامل شخص یہاں ملازمت حاصل نہ کر سکے۔

بعد ازاں ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ فیڈمک علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں عالمی سطح کا کنٹری کلب، شاپنگ مال، ہوٹل اور ہاؤسنگ کمپلیکس قائم کرے گی ،چیئر مین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی خصوصی ہدایت پر ان منصوبوں کی ڈیویلپمنٹ فیڈمک کرے گی جبکہ ان کے انتظامی معاملات ماہر ملکی و غیر ملکی کمپنیوں چلائیں گی جن سے سرمایہ کاری کے معاہدے کئے جا ئیں گے۔

انہوںنے بتایا کہہ اکنامک زون میں کام کرنے والے مقامی و غیر ملکی عملے اور لیبر کیلئے فوڈ کورٹ کا قیام بھی فیڈمک کی ترجیحات میں شامل ہے جہاں مختلف اقسام اور کلچر کے لحاظ سے کھانے مناسب قیمت پر دستیاب ہوں گے نیز اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر 300سے 400افراد کے بیٹھنے کی استعداد کا حامل فوڈ کورٹ قائم کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ ایک سپر مارکیٹ بھی قائم کی جائے گی تاکہ اکنامک زون میں رہائش پذیر افراد وہاں سے اپنی روزمرہ کی اشیائے ضرور یہ خرید سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب