پانچ ارب ڈالر سالانہ کے تعمیراتی شعبے کے مسائل حل کیے جائیں: میاں زاہد حسین

یہ شعبہ 42 صنعتوں کو چلا رہا ہے، لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے، ٹیکسوں اورغربت میں اضافہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو متاثر کیا ہے

جمعہ 28 فروری 2020 17:41

پانچ ارب ڈالر سالانہ کے تعمیراتی شعبے کے مسائل حل کیے جائیں: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تعمیرات کا شعبہ معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے جسکی وجہ سے کم ازکم 42ذیلی صنعتوں کا پیہہ چلتا ہے پا نچ ارب ڈالر سالانہ انوسٹمنٹ ہو تی ہے جبکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔

اس شعبہ کو ماہرین معیشت Recession Proof شعبہ کہتے تھے یعنی ملکی حالات جیسے بھی ہوں یہ شعبہ سدا بہار ہی رہتا تھا مگر اب صورتحال بدل گئی ہے اور یہ شعبہ بھی دیگر سیکٹرز کی طرح اپنی بقاء کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ میاں زاہد حسین نے تعمیراتی شعبے سے متعلق مقامی ہو ٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ اس اہم شعبہ کو بے جا ٹیکسوں، خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اورFATF کے عتاب سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غربت میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے اس شعبہ پر منفی اثر پڑا ہے ۔ موجودہ حکومت نے پچاس لاکھ مکانوں اور میگا پراجیکٹس کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا اس سے امید تھی کہ کنسٹرکشن انڈسٹری ترقی کرے گی مگر بد قسمتی سے وہ اعلان ابھی تک عملی شکل اختیار نہیں کر سکے ہیں اور نہ ہی اسکی امید ہے کیونکہ حکومت کی مالی مشکلات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت پاکستان میں گھروں کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے اس لئے نجی شعبہ کو چائیے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف طبقات کے لئے ہاؤسنگ پراجیکٹس بنائے تاکہ تمام شراکت داروں کو فائدہ ہو اور معیشت بھی رواں ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ اس شعبہ میں ریگولیشن کا مسئلہ بھی اہم ہے جبکہ قوانین بھی خاصے کمزور ہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض کالی بھیڑیں عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی ہڑپ کر جاتی ہیں اور کوئی مظلوموں کی فریاد سننے والا نہیں ہوتا۔اسی طرح اس شعبہ کو بلیک منی چھپانے کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے اور لوگ اس میں کرپشن کی رقم چھپاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سیکٹر عالمی اداروں کی نظر میں آ گیا ہے اور اسکی ساکھ کی بحالی کے لئے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے کیونکہ ایسے لوگ سارے شعبے کو بدنام کرتے ہیں جس سے عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے جواس کاروبار کی ترقی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ڈی سی ریٹ میں اضافہ، ودھولڈنگ ٹیکس میں اضافہ، کیپیٹل گین ٹیکس عائد کرنے اور دیگر اقدامات سے بہتر ہوتا کہ اس شعبہ سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس نکالنے کے بجائے اسے ملک کے اہم مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا جس میں خالی پلاٹوں پر ٹیکس عائد کرنا اور بلڈنگ ریگولیشنز میں بنیادی تبدیلی شامل ہے۔ پلاٹ خالی رکھنے سے سرمایہ کار کے علاوہ کسی کا فائدہ نہیں ہوتا اس لیے اس پر ٹیکس لگایا جائے تو لوگ ان پر گھر اور پلازے بنانا شروع کر دیں گے جس سے ملک میں ہاؤسنگ کے مسئلے کی شدت میں کمی ممکن ہے۔

شہروں میں رہائش کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے حل کے لیے قوانین کو تبدیل کرنے اور ڈویلپرز کو ٹیکس مراعات دینے سے پلازوں کی تعمیر کے رجحان کو تقویت دی جا سکتی ہے۔مکان بنانے کے لئے عوام کو جو قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں ان پر اتنا زیادہ سود وصول کیا جاتا ہے کہ قرض لینے والا پھنس جاتا ہے اور اس کی حالت دیکھ کر درجنوں افراد قرضے لینے کا ارادہ ترک کر دیتے ہیں۔

ہاؤس بلڈنگ کے لئے قرضے پر جتنا سود کم ہو گااتنا ہی عوام میں مکانات کی تعمیر کا رجحان بڑھے گا۔ جب تک اس شعبہ کو مناسب انداز میں ریگولیٹ نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کا سرمایہ محفوظ اور ملک میں ہاؤسنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا نہ روزگار متوقع انداز میں بڑھ سکتا ہے اور نہ ہی اس شعبہ سے اسکے پوٹینشل کے مطابق ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب