پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھائو کے بعد مندی ، سرمایہ کاروں کو43 ارب47کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

پیر 30 مارچ 2020 20:33

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھائو کے بعد مندی ، سرمایہ کاروں کو43 ارب47کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 86.18پوائنٹس کی کمی سے 28023.39پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو43 ارب47کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑااور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت5.88فیصد کم رہا ۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اور کرونا وائرس کے باعث ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معاشی نقصانات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت بڑھنے کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس28ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی27461.59پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تا ہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی وجہ سے ریکوری آئی اور28ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس86.18پوائنٹس کی کمی سی28023.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 35.16پوائنٹس کی کمی سی12285.08پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس162.69پوائنٹس کے اضافے سے 20322.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ145کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت43 ارب47کروڑ42لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر کر54کھرب 30ارب 73کروڑ47لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم15کروڑ94لاکھ69ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کے مقابلے میں99لاکھ68ہزار شیئرز کم ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 100روپے کے اضافے سی6500روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت40روپے اضافے سی640روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے باٹا پاک کے حصص قیمت77.99روپے کمی سی1397روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت 67.98روپے کمی سی1632روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، میپل لیف،ہیسکول پٹرو ل،یونٹی فوڈز،سمٹ بینک ، بینک آف پنجاب ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ٹی آر جی پاک، ،ڈی جی خان سیمنٹ اورفوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب