جے ایس بینک نے ایشیا منی ایوارڈز 2020ء میں ’’ایس ایم ایزSMEs) (کے لئے بہترین بینک‘‘ اور ’’CSR کے لئے بہترین بینک‘‘ کے ایوارڈ جیت لئے

جمعرات 2 اپریل 2020 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) بین الاقوامی مالیاتی شعبہ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد و قامت کی عکاسی کرتے ہوئے ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے مالیاتی ادارے جے ایس بینک نے ایشیا منی ایوارڈز 2020ء میں ’’ایس ایم ایز کے لئے بہترین بینک‘‘ اور ’’CSR کے لئے بہترین بینک‘‘ کے ایواڑڈز جیت لئے۔ بینک نے 2019ء میں بھی ایشیاء منی کی جانب سے ایس ایم ای کے لئے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کیا۔

سال 2019ء جے ایس بینک میں ترقی اور فروغ کا سال تھا۔ جب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو قرض دینے کی بات آئے تو پاکستان کے بڑے بینکوں میں شامل جے ایس بینک سرفہرست تین بینکوں میں شمار کرتا ہے۔ متوازی کاروباری پورٹ فولیو نمو کے ساتھ بینک کا مجموعی ایس ایم ای کلائنٹ روسٹر بڑھ کر تقریباً 22 ہزار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی کی زیر قیادت بینک نے خواتین اور معذور افراد میں کاروبار کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔

گزشتہ سال کے دوران جے ایس بینک پاکستان کا پہلا اور واحد مالیاتی ادارہ بن گیا جسے موسمیاتی تبدیلی کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے عالمی سطح کے گرین کلائمنٹ فنڈ کی جانب سے تسلیم کیا گیا۔ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گرین بینکنگ گائیڈ لائنز پر بھی مکمل عمل درآمد کیا اور پاکستان کی سولر پاور مارکیٹ میں سبقت حاصل کی۔جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک میں ہم صارفین اور کمیونٹیز کیلئے قدر کی تشکیل کے لئے کوشاں ہیں۔

ہم اس اعزاز پر خوش ہیں اور ہم ایسی پیشکشوں کی تیاری اور تعارف کو جاری رکھیں گے جو مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صارفین کے جاری تعاون اور اپنی ٹیم کی کاوشوں پر مشکور ہیں جن کے بغیر اس طرح کی کامیابی ممکن نہ تھی۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اپنے کردار کیلئے پرعزم، جے ایس بینک کو امید ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں متعدد جدید روائتی اور ڈیجیٹل حل فراہم کرتے ہوئے اس سفر کو جاری رکھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ