ملک میں وباء سے نقصان کم ر دعمل زیادہ ہے ،صنعتیںبند کرنا آسان چلانا مشکل ہوتا ہے، میاں زاہدحسین

پاکستانی معیشت چلانا چیلنج ہے،ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا جائیمامپورٹر کے پورٹ اور ڈیٹنشن چارجز معاف ،شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے، سابق صوبائی وزیر

جمعہ 3 اپریل 2020 18:17

ملک میں وباء سے نقصان کم ر دعمل زیادہ ہے ،صنعتیںبند کرنا آسان چلانا مشکل ہوتا ہے، میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین ،پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نے وہ تباہ کاری نہیں مچائی جو دیگر ممالک میں ہوئی ہے۔ پاکستان میں وبا ء سے نقصان کم مگرردعمل زیادہ ہے ۔

صنعتیں بند کرنا آسان اور چلانا مشکل ہوتا ہے۔ صنعتی شعبے کو بتدریج فعال کرنے کے لئے کاروباری برادری کی مشاورت سے پلان بنایا جائے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملکی معیشت میں جان ڈالنے اورمہنگائی کم کرنے کے لئے بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کیا جائے جبکہ شناختی کارڈ کی شرط کو ایک سال کے لئے موخر کیا جائے۔

(جاری ہے)

کاروباری برادری نے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کو قبول نہیں کیا ، اس سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ کاروباری برادری نے اس ٹیکس سے بچنے کے لئے متبادل طریقے اختیار کر لئے ہیں جو حکومت کو معلوم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط اور غیر رجسٹرڈ شدہ افراد سی3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس جیسی شرائط سے فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے۔

صنعتی شعبہ اور درآمدکنندگان پہلے ہی 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں اس لئے شناختی کارڈ کی شرط اور ایڈیشنل ٹیکس کا کوئی جواز نہیں ہے۔ودہولڈنگ ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے عوام اور کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا اور انکا اعتماد بڑھے گا جبکہ بہت سے کاروبار دیوالیہ اور ملازم بے روزگار ہونے سے بچ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے سیلز ٹیکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکس،سروسز ٹیکس، کارپوریٹ ٹیکس، پرسنل ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی بہت کم یا ختم کر دی ہے ، جرمانے معاف یا انتہائی کم کر دئیے ہیں، لیبر سبسڈی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ریفنڈز کی ادائیگی کے نظام کومزید سہل اور تیز کر دیا ہے۔

میاںزاہد حسین نے کہا کہ امپورٹرکے پورٹ چارجز اور ڈیٹنشن چارجزمکمل طور پر معاف کئے جائیں اور اگر پاکستان میں بھی ایسے اقدامات کئے جائیں تو صورتحال بہت بہتر ہو جائے گی۔ترقی یافتہ ممالک کی معیشت موجودہ حالات میں پیکیج کے بغیر نہیں چل سکتی تو پاکستان کی کمزور معیشت کیسے چلے گی۔انھوں نے کہا کہ ٹیکس آڈٹ اور نوٹس وغیرہ کا سلسلہ روکا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں سے سوشل سیکیورٹی اور ٹیکس وغیرہ کی کٹوتی ختم کی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں