پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ،سرمایہ کاری مالیت 39ارب57کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی

منگل 30 جون 2020 23:07

پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،حملے کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ،سرمایہ کاری مالیت 39ارب57کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور ناکام دہشت گرد حملے کے اگلے روز بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند رہے اور انہوں نے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی لی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سی34421.92پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیااور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 39ارب57کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت42.30فیصد زائد رہا ۔

گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34424پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 240.12پوائنٹس کے اضافے سی34421.92پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس109.64پوائنٹس کے اضافے سے 14862.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس149.47پوائنٹس کے اضافے سی24660.31پوائنٹس ہوگیا۔

گذشتہ روز369کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سی171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ179میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب90ارب12کروڑ85لاکھ روپے سے بڑھ کر65کھرب29ارب70کروڑ72لاکھ روپے ہو گیا۔منگل کو22کروڑ33لاکھ13ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوپیر کے مقابلے میں6کروڑ63لاکھ92ہزار شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت235روپے کے اضافے سے 6735روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 56.94روپے کے اضافے سے 816.18روپے ہو گئی جبکہ 47روپے کے کمی سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت47روپے اورفیصل شپنگ کے حصص19روپے کی کمی سے 251روپے پر آ گئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک ریفائنری،سوئی سدرن گیس ،ٹی آر جی پاکستان،کے الیکٹرک،میپل لیف، ہم نیٹ ورک، ہیسکول پٹرول ،غنی گلوبل ،ڈی جی خان سیمنٹ اور ایچ بی ایل گروتھ فنڈ کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی