فیصل آباد اپنے محل و قوع کے اعتبارسے پاکستان کے عین وسط میں واقع ہے جہاں سے چند گھنٹے کی مسافت سے پاکستان کے ہر حصے تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، ٹیکسٹائل کی وجہ سے فیصل آباد کو ملک کا ٹیکسٹائل کیپیٹل کہا جاتا ہے جبکہ محاصل کی ادائیگی میں بھی اس کا ملک بھر میں دوسرا نمبر ہے،صدر فیصل آباد چیمبر

پیر 6 جولائی 2020 13:59

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے کہاہے کہ ٹیکسٹائل کی وجہ سے فیصل آباد کو ملک کا ٹیکسٹائل کیپیٹل کہا جاتا ہے جبکہ محاصل کی ادائیگی میں بھی اس کا ملک بھر میں دوسرا نمبر ہے نیز فیصل آباد اپنے محل و قوع کے اعتبار سے پاکستان کے عین وسط میں واقع ہے جہاں سے چند گھنٹے کی مسافت سے پاکستان کے ہر حصے تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوںنے میڈیا کو بتایاکہ اس شہر کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے کیلئے شاہراہوں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جبکہ فیصل آبادشہر میں ترقی کیلئے قابل اعتماد بنیادی ڈھانچہ بھی میسر ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اے سی سی اے نے اس شہر کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اب یہاں بھی اے سی سی اے کا دفتر کھول دیا ہے لہٰذا اس کے صنعتی اور کاروباری اداروں سے قریبی روابط سے معیشت میں بہتر ی کی امید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث سنگین معاشی صورتحال سے دوچار ہے تاہم اگراس عالمی وباء کے خاتمہ کے بعد معاشی اعشاریئے بہتر ہوتے ہیں تو اس کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے بھی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی ترقی صرف ایس ایم ای سیکٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد صنعت و تجارت کا ایک بہت بڑا مرکز ہے اور پاکستان کی 26 ارب ڈالر کی برآمدات میں اس کا حصہ 25 فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی سٹیٹ آف دی آرٹ چین موجود ہے جس میں جننگ سے لے کر سٹچنگ تک کے یونٹ شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگی ہونے کے باوجود توانائی کی کمی اورکورونا کے عالمی حالات کی وجہ سے یہ تمام ادارے اپنی استعداد کار سے کم پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مثبت پالیسیاں دیں تو ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بآسانی دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں