فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے فیڈریشن کا دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی

برسراقتدار گروپ کرونا کی وباء کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار تاجربرادری بالخصوص ایس ایم ایز اور چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہ دلواسکا،عبدالوحید

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:03

فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے فیڈریشن کا دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن (پی ایف وی ای) نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے تاجروں کے وفاق اور اہم ترین پلیٹ فارم کو ملک کی معاشی شہہ رگ کراچی سے دور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے ایف پی سی سی آئی کا صد ر دفتر کراچی سے اسلام آباد م منتقل کرنے کی تجویزپر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پر برسراقتدار گروپ کرونا کی وباء کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار تاجربرادری بالخصوص ایس ایم ایز اور چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہ دلواسکا۔

(جاری ہے)

کراچی جو معیشت کا مرکز اور ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔

پھل اور سبزیوں کے ساتھ دیگر برآمدات اور درآمدات کراچی کی بندرگاہوں سے کی جاتی ہیں اور تاجر برادری کے زیادہ تر مسائل کا تعلق بھی کراچی میں موجود وفاقی حکومت کے اداروں سے ہوتا ہے، ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیات ان وفاقی اداروں سے تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں ناکام رہی بالخصوص کرونا کی وباء کے دوران عائد ہونے والے ڈیمرج اور شپنگ کمپنیوں کے جرمانوں میں کوئی کمی نہ کرائی گئی اسی طرح وفاقی بجٹ میں بھی ایف پی سی سی آئی کی بیشتر تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا۔

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، صنعتیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ سے بند ہورہی ہیں۔ پاکستان کے سب سے اہم تجارتی پلیٹ فارم کے کراچی میں موجود صدر دفتر سے کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی موثر آواز نہیں اٹھائی گئی اور اب صدر دفتر منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ اندرونی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور رسہ کشی کا شکار ہے۔ غیرمنتخب نمائندوں نے صدر دفتر یرغمال بنارکھا ہے اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت اندرونی اختلافات اور رسہ کشی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ پی ایف وی اے ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تاجروں کے وفاق کی اہمیت کو مزید کم کرنے کے بجائے تاجروں کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے۔

پی ایف وی اے نے ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ کو مشورہ دیا کہ اگر تاجر برادری کے مسائل کا حل فراہم نہیں کرسکتے تو ایف پی سی سی آئی جیسے قومی یلیٹ فارم کو کمزور نہ بنایا جائے اور ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر کراچی میں ہی برقرار رکھا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ