ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کے نئے عہدیداران کے چنائو کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان

منگل 14 جولائی 2020 23:00

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) :ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کے نئے عہدیداران برائے سال 2020-21 ء کے چنائو کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیاگیاہے جو ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013، رول 14اور فیصل آباد چیمبر کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کے آرٹیکل 49کے تحت جاری کیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے جس میں ایگزیکٹو کی خالی ہونے والی 15نشستوں کیلئے انتخابات ہوں گے جن میں 7 کارپوریٹ ،7 ایسوسی ایٹ اور ایک خواتین کیلئے مخصوص نشست شامل ہیں۔

چیمبر کے ترجمان نے بتایا کہ انتخابات کو صاف، شفاف اور مکمل طورپر غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے 3رکنی الیکشن کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے جو میاں آفتاب احمد ، مزمل سلطان اور عاطف منیر پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کا آغاز الیکشن شیڈول کے اجراء سے شروع ہو گیا ہے جس کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے علاوہ چیمبر کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے مزید برآں اس کی کاپی ریگولیٹر ڈی جی ٹی او کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ممبران کی عبوری فہرست 21جولائی کو جاری کی جائے گی تاہم حتمی فہرست 22اگست کو جاری ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو کا الیکشن لڑنے کے اہل امیدوار 26اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے اور ان کاغذات کی جانچ پڑتال 27اگست کو ہو گی اور اسی روز اُن کی فہرست ایف سی سی آئی کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی جن پر اعتراضات 28اگست کو وصول کئے جائیں گے جن کو الیکشن کمیشن یکم ستمبر 2020کو نمٹا دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل 3ستمبر تک ریگولیٹر کو کی جا سکتی ہے جو اِن اپیلوں کو 10ستمبر 2020ء تک نمٹا دے گا ۔انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی 11ستمبر 2020ء تک واپس لئے جا سکتے ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدواروں کی حتمی فہرست 12ستمبر کو آویزاں کر دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 14 ستمبر بروز پیرجبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے ووٹ 15ستمبر بروز منگل کو ڈالے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے اوقات کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی اور عبوری نتائج کا اعلان بالترتیب 14اور15ستمبر 2020ء کو کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کیلئے مختص نشست کیلئے پولنگ 16ستمبر کو ہو گی نیز ایگزیکٹو کے منتخب امیدوار عہدیداروں کیلئے کاغذات نامزدگی 17ستمبر کو جمع کروا سکتے ہیں جن کی جانچ پڑتال 18ستمبر کو ہو گی جبکہ عہدیداروں کیلئے پولنگ 19ستمبر کو ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان 30ستمبر کو کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ