ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستانی برآمد کنندگان کو حریف تجارتی ممالک کے مساوی سہولیات دی جائیں،ترجمان پٹیاکی اپیل

جمعہ 31 جولائی 2020 16:39

ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستانی برآمد کنندگان کو حریف تجارتی ممالک کے مساوی سہولیات دی جائیں،ترجمان پٹیاکی اپیل
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے لہٰذا کورونا کی عالمی وبا سے متاثر معیشت کی فوری بحالی کیلئے نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر مبنی خصوصی ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کیا جائے اور اس پر مئو ثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وزارت ٹیکسٹائل کا مشیر بھی مقرر کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات کا سب سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے جس سے وطن عزیز چند سال قبل تک 26 ارب ڈالر سالانہ کما رہا تھا مگر سابق ادوار کی غلط پالیسیوں اور کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے قیمتی زرمبادلہ کمانے اور لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار مہیا کرنے والا یہ سیکٹراس وقت بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور ٹیکسٹائل کی برآمدات بتدریج کم ہونا شروع ہو گئیں اور اب پاکستان ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 26 ارب ڈالر کی بجائے صرف 18 ارب ڈالر کما رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس کپاس نہ پیدا کرنے والے ملک بنگلہ دیش نے اپنی ٹیکسٹائل کی صنعت کو ٹھوس بنیادوں پر ترقی دی اور اس وقت اس کی ٹیکسٹائل کی برآمدات 30 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں درآمدات اور برآمدات کا فرق کافی حد تک بڑھ گیا ہے اور صورتحال پر قابو پانے کی ایک ہی صورت ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے ہمارے تجارتی حریف ملکوں کے مساوی سہولتیں پاکستانی برآمد کنندگان کو بھی دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پہلے ہی ٹیکسٹائل پالیسی پر کام کر چکی ہے لہٰذا سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مذکورہ صنعت کی بحالی کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ اس کے بغیر ملکی معاشی استحکام ممکن نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ