پٹرول کی بڑھتی ہوئی در آمد کے باوجود گزشتہ ماہ اگست کے دوران پٹرول کی کھپت میں6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

اگست میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرول کی کھپت میں کمی رہی،انڈسٹری ذرائع

جمعہ 25 ستمبر 2020 19:13

پٹرول کی بڑھتی ہوئی در آمد کے باوجود گزشتہ ماہ اگست کے دوران پٹرول کی کھپت میں6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پٹرول کی بڑھتی ہوئی در آمد کے باوجود گزشتہ ماہ اگست کے دوران پٹرول کی کھپت میں6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ ڈیزل کی کھپت بھی27فیصد تک گر گئی۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول کی کھپت6فیصد کمی سے 7لاکھ10ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جولائی میں پٹرول کی کھپت 7لاکھ57ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی، انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرول کی کھپت میں کمی رہی،گزشتہ ماہ ڈیزل کی کھپت بھی 27فیصد کی کمی سے 5لاکھ24ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جولائی میں ڈیزل کی کھپت 7لاکھ14ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی ،اگست میں فرنس آئل کی کھپت معمولی اضافے سے 3 لاکھ 27 ہزار ٹن رہی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون اور ایٹ کی کھپت11فیصد کی کمی سے 30 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جولائی میں جیٹ فیول کی کھپت34ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ48فیصد اضافے سے 7300ٹن رہی جبکہ جولائی میں مٹی کے تیل کی کھپت4944ٹن رہی تھی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت اگست میں5فیصدکی کمی سے 1429ٹن رہی،ہائی اوکٹین کی کھپت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور اگست میں57فیصد اضافے سے 14ہزار ٹن کے لگ بھگ ہائی اوکٹین استعمال کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ