تھر کول کے منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کی راہ میں وفاقی ادارے رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں،سید قائم علی شاہ، وفاقی حکومت رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرے ، تھرکول پاکستان کی انرجی لائف لائن ہے،وزیر اعلیٰ سندھ ، 31 جنوری کو تھرکول فیلڈ کے بلاک 1 میں کول مائننگ اور کول پاور جنریشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ،دوروزہ تھرکول کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 25 جنوری 2014 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول کے منصوبوں سمیت سندھ میں بجلی پیدا کرنے کے دیگر منصوبوں کی راہ میں وفاقی ادارے رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ۔ وفاقی حکومت ان رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہماری مدد کرے ۔ تھرکول پاکستان کی انرجی لائف لائن ہے ۔ وہ ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے۔

کانفرنس کا موضوع ” توانائی میں خود کفالت ۔۔ تھرکول کی تیز تر ترقی اور پاور پروجیکٹس کی تنصیب “ تھا ۔ کانفرنس کا اہتمام داوٴد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ توانائی حکومت سندھ نے کیا تھا ۔ مختلف ماہرین نے اپنے مقالہ جات میں تھر کے کوئلے کو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور بجلی کے منصوبوں کے لیے انتہائی کارآمد قرار دیا جبکہ ایک مقرر نے کول گیسی فکیشن ( کوئلے سے گیس پیدا کرنے ) کے منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیا ، جس پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھرکول پاکستان کی انرجی لائف لائن ہے اور تھر کے کوئلے کی ترقی پاکستان کا اہم ایشو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء سے پہلے یہ تنازع موجود تھا کہ کوئلہ وفاق کی ملکیت ہے یا صوبوں کی ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے یہ تنازع ہمیشہ کے لیے طے کرادیا ۔ اب یہ بات واضح ہے کہ کوئلہ سندھ کی ملکیت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں تھر کا یہ علاقہ بھارت کے قبضے میں چلا گیا تھا ، جہاں کوئلے کے ذخائر ہیں اور ہمارے 90 ہزار فوجی بھی بھارت کی قید میں چلے گئے تھے ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے بات کرکے یہ علاقہ واپس لیا ۔ یہ اب ہمیں توانائی فراہم کرے گی اور یہاں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے تک یہ سوال اٹھایا جاتا رہا کہ تھر کا کوئلہ قابل استعمال ہے یا نہیں ۔ مغربی جرمنی میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی ، جس میں ماہرین کی رائے یہ تھی کہ تھر کا کوئلہ بجلی پیدا کرنے کے لیے نہ صرف قابل استعمال ہے بلکہ جرمنی کے کوئلے سے بھی بہتر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے بھی تھر کے کوئلے پر لندن میں ایک کانفرنس منعقد کی تھی ۔ اس کانفرنس میں تھر کے کوئلے کی اہمیت اجاگر کی ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کی ترقی کے منصوبوں میں سب سے بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی کمی ہے ۔ ہم اینگرو کے شکر گذار ہیں کہ اس نے حکومت سندھ کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کی ۔ 31 جنوری کو تھرکول فیلڈ کے بلاک 1 میں کول مائننگ اور کول پاور جنریشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ایک ساتھ سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ پہلے مرحلے میں 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور پھر مرحلہ وار بجلی کی پیداوار 4 ہزار میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول کے 10 بلاک ہیں اور ہر بلاک سے 4 سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ مجموعی طور پر 40 سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ہماری مدد کرے ۔ بعض وفاقی ادارے رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ۔ نوری آباد پاور پلانٹس کی نیپرا نے ابھی تک کلیئرنس نہیں دی ہے اور نیپرا کے دفاتر کے چکر لگاتے لگاتے ہمارے جوتے گھس گئے ہیں ۔ اس طرح اگر کام ہوا تو بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کیسے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر میں انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے اپنے طور پر 20 ارب روپے اب تک خرچ کر دیئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے ۔ یہ بورڈ کا پہلا اجلاس ہو گا ، جو ان کی صدارت میں ہو گا ۔ اس سے ان کی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ