رواں سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر تک بڑھائیں گے ، اسحاق ڈار، توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے تیل اورگیس کی تلاش کیلئے ترغیبات دی جارہی ہیں، حکومت ملک میں اسلامی بینک کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی یواے ای کے وزیرخارجہ اوردبئی اسلامک بینک کے وفد سے ملاقات،متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی ،پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالے گی، وزیرخارجہ شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم کی گفتگو

جمعرات 6 فروری 2014 20:28

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) متحدہ عرب امارات نے کہاہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے،پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالے گی، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رواں سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے کوشاں ہے،جمعرا ت کووفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے دبئی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کیے وزیر خزانہ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم سے ملاقات کی،اس موقع پر متحدہ عرب امارت کے وزیرخارجہ شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم نے کہاکہ متحدہ عرب امارات پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پالے گی،امارات کے وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی افرادکے قابل قدر کردار کی بھی تعریف کی،بعدازاں دبئی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عدنان چلوکے سربراہی میں وفد سے ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے تیل اورگیس کی تلاش کیلئے ترغیبات دے رہی ہے اوراس حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان جلد کریگی، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ملک میں اسلامی بینک کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں حال ہی میں ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اسلامی بینکاری کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دبئی اسلامک بینک اور حکومت پاکستان اسلامی بینکاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری کے لئے تعاون کو بڑھائیں گے۔ اس موقع پر دبئی اسلامک بینک کے سی ای او نے کہا کہ ان کا بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے اور اسے سکوک بانڈز کے اجراء میں معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو پاکستان کے نجکاری پروگرام میں شمولیت سے متعلق دبئی اسلامک بینک کے ارادے سے آگاہ کرتے ہوئے اس ضمن میں مالی اور فنی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے ایکسٹرنل فنانس شاہد محمود بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ