میزان بینک وزیرِ اعظم کی کم لاگت ہائوسنگ فنانس اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کرنے والاملک کا پہلا بینک بن گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 19:39

میزان بینک وزیرِ اعظم کی کم لاگت ہائوسنگ فنانس اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کرنے والاملک کا پہلا بینک بن گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا اسلامی بینک میزان بینک وزیرِ اعظم کے میرا پاکستان، میرا گھر کم لاگت ہائوسنگ فنانس اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کرنے والاملک کا پہلا بینک بن گیاہے۔ اس اسکیم کے تحت بینک نے جمعہ 16اکتوبر 2020کو 2افراد کو شریعہ کمپلائنٹ ہائوسنگ فنانس کی سہولت فراہم کی ۔

یہ سہولت بطور مالی کے کام کرنے والے محمد انیس اور نجی کمپنی کے کنٹریکٹ ملازم محمد شاہد خان کو فراہم کی گئی۔ دونوں افراد اس فنڈزسے اپنے گھر والوں کے لئے چھوٹے چھوٹے پلاٹوں پر مکانات تعمیر کریں گے۔ اسٹیٹ بینک میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید نے محمد انیس اور محمد شاہد کو چیک دیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ثمر حسین اور میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعرفان صدیقی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میزان بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر عرفان صدیقی نے کہاکہ وزیرِ اعظم کی کم لاگت ہائوسنگ اسکیم کے تحت ادائیگی کرنے والا ملک کا پہلا بینک ہونے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے اور ہم اس اہم شعبہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں جو 40سے زائد صنعتوں کو براہِ راست اور بالواسطہ طورپر سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں غیر ہنر مند مزدوروں کو بڑی تعداد میں ملازمت بھی فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..