حکومت حفیظ سنٹر کے تاجروں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے ‘ لاہور چیمبر

تاجروں کیساتھ دکانوں اور دفتروں میں کام کرنے والوں کی بھی امداد کی جائے‘صدر طارق مصباح اور دیگر کی پریس کانفرنس

پیر 19 اکتوبر 2020 19:39

حکومت حفیظ سنٹر کے تاجروں کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے ‘ لاہور چیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ حفیظ سنٹر کے متاثرین کی جلد بحالی کے لئے اقدامات کا اعلان کرے ۔صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ،نائب صدر طاہر منظور چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ سنٹر کے متاثرین کی حالت زار کی طرف حکومت توجہ دے۔

سانحہ حفیظ سنٹر میں ہزاروں لوگوں کی املاک، دکانوں ، کاروباروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کے اثرات آنے والے کئی عشروں تک دکھائی دیں گے۔ ٹریڈرز ،دکانداراور حفیظ سنٹر سے وابستہ لوگوں گی داد رسی کی جائے اور حکومت ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دے کہ جس سے انکا ہونے والے نقصان کی بھر پائی ہو سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ظہار لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح ، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے حفیظ سنٹر میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کے تناظر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں ۔

انہوں نے میڈیا کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جس جانفشانی سے پورا دن میڈیا نے اس حادثے کی کوریج کی اُ س پر ہم میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ریسکیو ، پولیس ، فوج ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور منسلک اداروں کی کارکردگی بھی ستائش کی مستحق ہے ۔لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ سانحہٴ حفیظ سنٹر پر ہم سب دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اگرچہ اس سانحہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کی وجہ سے حفیظ سنٹر کی تاجر برادری بالکل کنگال ہو کر رہ گئی ہے۔

تاجر برادری پہلے ہی کرونا کی وجہ سے بہت سے مسائل سے دوچار تھی لیکن اس سانحہ کی وجہ سے اس کی بزنس ریو یو کرنے کی آخری امیدیں بھی دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ حکومت نے فوری طور پر14 ممبران کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے میںاپنی ابتدائی رپورٹ اور ایک ہفتے میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر، حفیظ سنٹر کی تاجر برادری سے مکمل اظہارِ ہمدردی کرتا ہے اور ان کے نقصانات کے فوری طور پر ازالے کا بھر پور مطالبہ کرتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نقصانات کے تخمینے کی رپورٹ آتے ہی حکومت متاثرہ کاروباری افراد کی فوری طور پر کیش کمپنسیشن کا اعلان کرے۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس کمیونٹی 626 ارب کسٹم ڈیوٹی، 250 ارب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور قومی خزانے کو سیلز ٹیکس کی مد میں 1596 ارب روپے ادا کر تی ہے ۔

لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت ان ملازمین کو جو حفیظ سنٹر کی دکانوں اور دفتروں وغیرہ میں کام کر رہے تھے ان کی امداد کا بھی اعلان کرے ۔جب تک حفیظ سنٹر مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا اس وقت تک ان ملازمین کی تنخواہیں بھی حکومت اپنے ذمے لے۔حفیظ سنٹر کی بلڈنگ کو بحال کرنے میں حکومت اپنا مرکزی کردارادا کرے اور اس سلسلے میں آنے والے اخراجات کو بھی حکومت اپنے ذمے لے۔یہ کام جنگی بنیادوںپر ہونا چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب