حکومت کی جانب سے قرضے لینے کی رفتار میں کمی آ رہی ہے: میاں زاہد حسین

برآمدات ترسیلات اور ٹیکس نیٹ بڑھا کر قرضوں پر انحصار کم کیا جائے،ایف بی آر کے سالانہ ہدف میں چار سو ارب روپے کی کمی ضروری ہے

بدھ 20 جنوری 2021 16:11

حکومت کی جانب سے قرضے لینے کی رفتار میں کمی آ رہی ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سال رواں میں حکومت کی جانب سے قرضے لینے کی رفتار میں کمی آ رہی ہے۔سال رواں کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 829 ارب روپے قرضہ لیا گیا ہے جس سے مجموعی قرضہ 24.11 کھرب روپے تک جا پہنچا ہے۔

یہ قرضہ نومبر 2019تک 21.41 ارب روپے تھا۔زیادہ تر قرضہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کے زریعے لیا گیا ہے ۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ اٹھائیس ماہ میں اوسطاً ہر مہینے 397 ارب اور ساٹھ کروڑ کا قرضہ لیا جو اب کم ہو رہا ہے۔ قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لئے برآمدات ترسیلات اور پیداوار بڑھانا ہو گی جبکہ ٹیکس کے نظام کو مستحکم کرکے ٹیکس نیٹ کو پھیلانا ہو گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران حکومت نے محاصل کا ہدف 4.9 کھرب روپے رکھا تھا۔ چھ ماہ میں ایف بی آر نے 2.2 کھرب روپے جمع کیے باقی آ ئندہ چھ ماہ میں 2.7 کھرب روپے جمع کرنا مشکل ہدف ہے اس لئے ہدف پر نظر الثانی کر کے اس میں کم از کم چار سو ارب روپے کی کمی ضروری ہے تاکہ ایف بی آر حکام دباؤ میں آ کر ٹیکس گزاروں پر بوجھ نہ بڑھائیں اور نہ ہی ریفنڈ روکیں جس سے کاروباری برادری کے مسائل میں اضافہ اور برآمدات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

اگر ایف بی آر کے ٹارگٹ کو کم نہ کیا گیا تو پھر دوسرے زرائع اختیار کرنا ہونگے جس میں منی بجٹ سر فہرست ہے جو موجودہ حالات میں مشکل ہو گا کیونکہ عوام اب مذید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی۔گزشتہ سال کے اولین چھ ماہ میں 53 ارب روپے کی ریفنڈ اد اکئے گئے تھے جبکہ امسال 102 ارب روپے کی ریفنڈ ادا کئے جا چکے ہیں جو سال کے اختتام تک دو سو ارب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس سلسلہ کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے تاکہ ملک برآمدی منڈیوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ