پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے ، وزیر تجارت خرم دستگیر ،پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ عام تجارتی تعلقات چاہتا ہے ، بھارت کی نئی حکومت سے تجارتی مذاکرات کرینگے ، خطاب ، جی ایس پی پلس اسکیم تاریخی راستہ اور اہم قدم ہے ، امریکہ کیلئے پاکستان کی برآمدات سالانہ 3ارب ڈالر سے زائد ہیں ، امریکن 3 بلین امریکی درآمدات کے ایک معمولی 0.0016حصہ ہے ، وزیر تجارت

بدھ 14 مئی 2014 19:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) پاکستان نے ایک بارپھر امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جائے ، جی ایس پی پلس اسکیم تاریخی راستہ اور اہم قدم ہے ، امریکہ کیلئے پاکستان کی برآمدات سالانہ 3ارب ڈالر سے زائد ہیں ، امریکن 3 بلین امریکی درآمدات کے ایک معمولی 0.0016حصہ ہے۔یہ بات وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے یہاں امریکی ماہرین نے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت معاشی سفارتکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر شجاع نواز مغل کی طرف سے اٹلانٹک کونسل میں ماہرین، تعلیمی اداروں اور تاجروں سے مباحثہ کے دوران کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کے اجلاس میں گزشتہ روز تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس سے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ ترجیحی تجارت کی رسائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انجینئر خرم دستگیر خان نے 10سال کے لئے پاکستان کیلئے یورپی یونین کے حالیہ جی ایس پی پلس سکیم ایوارڈ کی مثال کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسکیم ایک تاریخی راستہ اور اہم قدم ہے اور یہ معاوضہ نہیں ہے بلکہ پاکستان ایک عمل سے گزرا اور اس نے اقتصادی ڈپلومیسی اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ معاہدے کی منظوری کیلئے ضروری کارروائی کو پورا کیا، ان سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جمہوریت کے طور پر روزگار کے نئے مواقع اور اقتصادی سرگرمیوں کی تخلیق کے ذریعے عوام کو بہتر معیار زندگی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ یہ یورپی یونین کی مثال کی تقلید کرے۔ بعدازاں واشنگٹن میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ انہوں نے امریکی تجارتی نمائندے کے ساتھ مذاکرات میں ان امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی ترجیحی پروگرام کیلئے کانگریس کی منظوری درکار ہے، اس مقصد کے لئے پاکستان کے سفیر کی قیادت میں پاکستانی سفارتکار امریکی قانون سازوں اور پاکستان کے کیس کی وکالت کیلئے کلیدی کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ کام کریں گے۔

دریں اثناء پاکستان کو گزشتہ سال ختم ہونوالی امریکی جی ایس پی کی دوبارہ توثیق کی اجازت کی توقع ہے۔ وزیرتجارت نے کہا کہ دونوں فریق تعاون کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کیلئے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت کریں گے۔ اپنی عوامی مصروفیات میں انجینئر خرم دستگیر خاں نے امریکی ترجیحی تجارتی پروگرام کیلئے پاکستان کے معاملے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کیلئے پاکستان کی برآمدات سالانہ 3ارب ڈالر سے زائد ہیں لیکن امریکن 3 بلین امریکی درآمدات کے ایک معمولی 0.0016حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے پاکستانی مصنوعات کی مسابقت کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔ وزیر تجارت نے پاکستانی مصنوعات کیلئے زیادہ سے زیادہ تجارتی رسائی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے پاکستانی خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی امریکی وابستگی قرار دیا کیونکہ ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں کارکنوں کی بھاری اکثریت خواتین پر مشتمل ہے۔ علاقائی تناظر میں پاکستان کی تجارتی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے خرم دستگیر خاں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ عام تجارتی تعلقات چاہتا اور ہم بھارت کی نئی حکومت سے تجارتی مذاکرات کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب