غیر حقیقت پسندانہ ٹیکس ہدف سے ایف بی آر کی کارکردگی متاثر ہوگی: میاں زاہد حسین

ٹیکس گزاروں اور ایف بی آر میں مذید دوری ، مقدمات کا انبار لگ جائے گا،متوازی بینکاری نظام زرعی آمدنی پر ٹیکس وصولی میں رکاوٹ ہے

بدھ 14 اپریل 2021 18:08

غیر حقیقت پسندانہ ٹیکس ہدف سے ایف بی آر کی کارکردگی متاثر ہوگی: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آمدہ مالی سال کا ٹیکس ہدف عوام کاروباری برادری اور ایف بی آر پر دباؤ بڑھا دے گا اس لئے اس پر نظر الثانی کی جائے۔ کورونا ذدہ معیشت چھ ہزار ایک سو ارب روپے کے ٹیکس کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے جسے تسلیم کیا جائے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام اور کاروباری برادری اتنا ٹیکس ادا کرنے کے قابل نہیں ہے جبکہ ایف بی آر پر ہدف کے حصول کے لئے دباؤ بڑھایا جائے گا جس سے اس ادارے کی کارکردگی متاثر ہو گی اور غیر حقیقت پسندانہ اہداف کے حصول کی کوشش ٹیکس گزاروں اور ایف بی آر میں مذید دوری کا سبب بنے گی جبکہ عدالتوں میں مقدمات کا ڈھیر لگ جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کے بجائے غیر دستاویزی معیشت جس کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے کو نشانہ بنایا جائے تو عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر تمام اہداف کا حصول ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملک میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے کاروبار کی بھرمار ہے جبکہ دوسری طرف انڈر رپورٹنگ کا چلن بھی عام ہے۔حکومت کی جانب سے جب بھی کسی سیکٹر کی حقیقی پیداوار کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ شعبہ پیداوار کم کر دیتا ہے جبکہ چھوٹے تاجر اپنی شٹر پاور کا استعمال کر کے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

زرعی شعبہ سے بھی برائے نام ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے کیونکہ ان تک سرکاری اداروں کی رسائی کم ہے جبکہ زیادہ تر کاروبار نقد ہوتا ہے ۔ بڑے زمیندار آڑھتی اور ذخیرہ اندوز بینکوں کے زریعے لین دین نہیں کرتے اور انکے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں ہوتی جس سے سارا بوجھ عوام کواٹھانا پڑتا ہے۔سیاسی مداخلت اورغیر رسمی بینکنگ کا سلسلہ ختم کئے بغیر جی ڈی پی میں خاطر خواہ حجم رکھنے والے زرعی شعبہ کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا جا سکتاجو اس اہم شعبہ کی ترقی میں رکاوٹ ہے جبکہ اس سے صنعت سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب