پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،انڈیکس 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ْکے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا

ہفتہ 29 مئی 2021 23:39

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،انڈیکس 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،انڈیکس 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ کاروباری حجم کی نئی تاریخ رقم ہو گئی،کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 169ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے نتیجے میں55.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق رواں سال 4فیصد کی معاشی نمو اور اگلے سال کیلئے نمو کی شرح 4.8فیصد کا ہدف مقرر کئے جانے ،نئے وفاقی بجٹ میں 900ارب روپے کا ترقیاتی نجٹ مختص کرنے ،رواں مالی سال میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہنے جبکہ آئندہ سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے ایک فیصد سے بھی کم رہنے کی پیش گوئی اورحکومت کی جانب سے اقتصادی محاذ پر دیئے جانیوالے مختلف سر پرائززنے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے ،حکومت کا آئندہ مالی سال 5فیصد معاشی نمو کا ہدف مقرر کرنے اور ٹیکسوں میں ترغیبات دینے کیساتھ نوجوانوںکیلئے روزگار اسکیم متعارف کرانے جیسے عوامل اور وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلئے دو نئی اسکمیں متعارف کرانے اور ان اسکیموں کیلئے 100ار ب روپے کے فنڈز کے قیام سمیت مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے سرمایہ کار لسٹڈ کمپنیوں میں پر اعتماد انداز میں سرمایہ کار ی کر نے لگے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں انڈیکس نہ صرف بلند ترین سطح پر دیکھا گیا بلکہ کاروباری حجم نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتی4دن تیزی رہی اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 1232.87پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک روزہ مند ی سے انڈیکس21.56پوائنٹس لوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1211.31پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 45914.98پوائنٹس سے بڑھ کر 47126.29پوائنٹس ہو گیا جبکہ 580.33پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18719.15پوائنٹس سے بڑھ کر19299.48پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31068.60پوائنٹس سے بڑ ھ کر31703.75پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب69ارب6کروڑ2لاکھ63ہزار646روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ14ہزار1روپے سے بڑھ کر81کھرب 31ارب26کروڑ5لاکھ77ہزار647روپے ہو گیا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 47248.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہرآنے سے انڈیکس45914.98پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 42ارب روپے مالیت کے 2ارب22کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ کم سے کم 28ارب روپے مالیت کے 1ارب56کروڑ33لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2095کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 1170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،844میں کمی اور81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،سلک بینک لمیٹڈ ،سمٹ بینک ،حیسکول پیٹرول ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ پیس پاک لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،غنی گلوبل گلاسز ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،پی آئی اے ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،پی ٹی سی ایل ،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اورنیمائر ریسائنس سر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر