ایکنک نے کراچی تا لاہور موٹروے منصوبے کی منظوری دیدی

جمعرات 3 جولائی 2014 20:55

ایکنک نے کراچی تا لاہور موٹروے منصوبے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) ایکنک نے کراچی تا لاہور موٹروے منصوبہ منظور کرتے ہوئے ملک میں دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے 440 ارب روپے کی منظوری دے دی. نجی ٹی وی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت خزانہ اور دیگر شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایکنک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں ترقیاتی کاموں کے لئے 440 ارب روپے کی منظوری دے گئی ہے جبکہ اجلاس میں کراچی،لاہور اور ملتان موٹروے منصوبے کو بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی لاہور موٹروے کی زمین کی خریداری کے لئے متاثرین کو 51 ارب روپے دیئے جائیں گے جبکہ موٹروے کے منصوبے کے لئے 259 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکھر ملتان موٹروے اکتوبر 2017 تک مکمل کرلی جائے گی جبکہ موٹروے سکھر ملتان سیکشن کی تعمیر پر 259 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ایکنک نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 5 ارب،حسن ابدال حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے 30 ارب اور گوادر فری ٹریڈ زون کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں سندھ میں سیلاب کی روک تھام کے لئے 26 ارب روپے کا ترقیاتی منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی