پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 26 جولائی 2021 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھا کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر47600پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے سبب 47.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریدنگ کے دوران انڈیکس 47931پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبا اور سرمائے کے انخلاکے باعث انڈیکس 47600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں120.39پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47793.07پوائنٹس سے کم ہو کر 47672.68پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 54.37پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19161.24پوائنٹس سے کم ہو کر 19106.87پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 326827.84پوائنٹس سے گھٹ کر 32578.46پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب25کروڑ54لاکھ4ہزار458روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب63ارب 24کروڑ56لاکھ 43ہزار206روپے سے گھٹ کر 83کھرب47ارب 99کروڑ2لاکھ 38ہزار 784روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 45کروڑ2لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کے 31کروڑ41لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر394کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی187کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 12کروڑ78لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 4کروڑ50لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ74لاکھ ،الشہیر کارپوریشن 1کروڑ67لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ33لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چرھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھا میں 400.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 16400.00روپے ہو گئی اسی طرح 79.46روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 2777.46روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 37.60روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2191.50روپے ہو گئی اسی طرح 31.80روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہو کر 392.20روپے پر آگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ