پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیز ی

مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ

پیر 2 اگست 2021 23:32

ٰکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کا شکار رہنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں بڑھوتری کے باعث72.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،فوڈز ،بینکنگ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب پیر کو کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47100،47200،47300اور47400پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کر گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 47055.29پوائنٹس سے بڑھ کر 47453.25پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 148.18پوائنٹس کے اضافے سے 18837.05پوائنٹس سے بڑھ کر 18985.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32163.11پوائنٹس سے بڑھ کر 3241755پوائنٹس ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب72کروڑ60لاکھ37ہزار953روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب42ارب 71کروڑ13لاکھ 61ہزار73روپے سے بڑھ کر 83کھرب8ارب 43کروڑ73لاکھ 99ہزار26روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ23لاکھ 45ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 39کروڑ90لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر486کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سی352کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،118میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ68لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ59لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کرور37لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ15لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ7لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 43.54روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2854.26روپے ہو گئی اسی طرح 29.56روپے کے اضافے سے اے کے ڈی ہاسپیٹیلٹی 29.56روپے کے اضافے سے 423.70روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 80.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1550.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.01روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت گھٹ کر 454.00روپے پر آ گئی

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ