ایبٹ آباد میں صرف جمعہ کو لاک ڈاون ہوگا، سردار شاہنواز

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:25

ایبٹ آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) :آل ٹریڈ فیڈریشن ایبٹ آباد کے صدر سردار شاہنواز نے کہا ہےکہ ایبٹ آباد میں اب صرف جمعہ کے روز ہی لاک ڈاون ہوگا۔ انہوں نے   جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ این سی او سی کے فیصلہ کے مطابق اور آل ٹریڈ فیڈریشن ایبٹ آباد کی کوششوں سے ڈپٹی کمشنر نے  ضلع میں اب ہفتہ و اتوار کو کاروبار کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب صرف جمعہ کو لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ کاروبار کے اوقات کار میں بھی رات 10 بجے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہوٹلز کیلئے بھی ان ڈور اور آؤٹ ڈور پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہیں جبکہ ان ڈور کیلئے 50 فیصد گنجائش رکھی گئی ہے۔ آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بڑے متاثر ہوئے ہیں، حکومت تاجر برادری کو بلا سود قرضے، کمپلسری سیلز ٹیکس سے استثنیٰ اور دیگر سہولیات مہیا کرے تاکہ تاجر دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا تاجر دوست پالیسیاں بنائی جائیں اور تاجروں کے حوالہ سے کوئی بھی پالیسی بناتے وقت انہیں اعتماد میں لیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی  ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ای ڈی ایف پراجیکٹس کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت

نائجیریا  میں   عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے   ،ٹی ڈی اے ..

نائجیریا میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی کل آخری تاریخ ہے ،ٹی ڈی اے ..

کراچی میں   بین الاقوامی تجارتی  نمائش  میں شرکت کے لئے   درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

کراچی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے ، ٹی ..

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز  کی ملاقات

جام کمال خان سے تمیمی گروپ اور سینٹورس مال کے سی ای اوز کی ملاقات

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

آر سی سی آئی آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں‘ کاشف انور

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار  100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

پاکستان کے معاشی حالات مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے دوران بہتر ہوئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

قومی بچت کی سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل