اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے میو ہسپتال لاہور کے لیے 23.29 ملین روپے کا عطیہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے میو ہسپتال ، لاہور کو 23.29ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔یہ عطیہ سائٹ سیور انٹرنیشنل کی معرفت دیا گیاہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے عطیہ کی گئی اس رقم سے میو ہسپتال 24 کارڈیک مانیٹرز اور 25 ہائی فلو نیزل کینولاز خریدے گا۔چونکہ زیادہ تر مریض کووِڈ19- کی چوتھی لہر کے دوران انتہائی نازک حالت میں داخل کیے گئے ہیں، لہٰذا اِن آلات کی شدیدضرورت تھی۔

اِس طرح ان آلات کی مدد سے میو ہسپتال آئی سی یو اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس (ایچ ڈی یو)میں داخل کووِڈ19-سے متاثر نازک حالت والے مریضوں کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کرسکے۔کووِڈ19-کے آغاز سے ہی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے ، اس چیلنجنگ دورمیں آگاہی پھیلانے اور کمیونٹیز کی سپورٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیونٹیز کی سپورٹ - خواہ اچھا وقت ہو یا برا وقت - اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کابنیادی حصہ ہے اور بینک کے برانڈ کے وعدیHere for good کو حیات بخشتاہے۔

پاکستان میں، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ایک ملین امریکی ڈالرز سے ریڈ کراس اور یونیسف کے پروگراموں کو عطیہ کیا ہے جوکووِڈ19- کی وبا سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کو ہنگامی ریلیف پہنچا رہے تھے۔ مجموعی طور پر بینک نے ریڈ کراس کو فوری طبی امدادکے لیے 300,000 امریکی ڈالرزفراہم کیے جبکہ پاکستان میں غیرمحفوظ بچوں کے فوری تحفظ اور تعلیم کی غرض سے یونیسیف کو 700,000 امریکی ڈالرز فراہم کیے۔

بینک نے ضرورت کے اِس وقت میں پاکستانی کمیونیٹز کی مدد کے لیے 19.7ملین روپے فراہم کیے ہیں۔ بینک نے کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لیے ماڈیولر ایچ ڈی یو یونٹس اورمفت ٹیسٹنگ کے قابل بھی بنانے کے ساتھ ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے PPEs بھی فراہم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ہیڈ آف کمیونیکشینز، فرح عاصم نے کہا:’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو میو ہسپتال کے ذریعے اپنی کمیونٹیز کے انتہائی غیر محفوظ لوگوں تک پہنچنے پر فخر ہے جہاں ہم ریلیف کی فراہمی میں مدد کے قابل ہیں اور جس کا مقصدکووِڈ19-کی وبا سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

ہم نے ایک ایسے وقت پر عطیہ کیا ہے جب کووِڈ19-کی تیسری لہر اپنے عروج پر ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ آلات ضرورت کیھ وقت مریضوں کی مددکریں گے۔‘‘وفاقی وزارت برائے صحت کے تحت کام کرنے والے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے تحفظ اور کنٹرول نابینا پن پروگرام ، ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا:’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے ، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران،اپنے ‘‘Seeing is Believing’’ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں نابینا پن سے تحفظ اور کنٹرول کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

اٴْنھوں نے آنکھوں کی صحت کے مختلف شعبوں میں 5ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں ،مختلف سطحوں پر،آنکھوں کی صحت سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی تربیت، اور ملک بھر میں آنکھوں کی صحت کے متعدد اداروں میں سروس کی فراہمی اور انفرااسٹرکچرکی تیاری میں سپورٹ سروسز شامل ہیں۔گزشتہ برس بھی، اٴْنھوں نے پنجاب، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ اسٹاف کے لیے PPEs کی فراہمی کی غرض سے 6ملین روپے کا عطیہ دیاتھا۔

ایک مرتبہ پھر، وہ کووِڈ سے انتہائی متاثر ا فراد کے لیے آلات کی خریداری میں حکومت پنجاب کی مدد کر رہے ہیں جو میو ہسپتال ،لاہورکے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں داخل ہیں۔ہم یہ سپورٹ اپنے قابل اعتماد پارٹنر سائٹ سیورز کے ذریعے وصول کر رہے ہیں جو اسٹینڈرڈ چاٹرڈ کی جانب سے فراخدلانہ سپورٹ کی وصولی میں ایک عمل انگیز اور کنکٹر کا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب