تاجروں اور عوام کو ٹیکسز کے نام پر بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، ایاز میمن موتی والا

کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا عوام کو لوٹنے کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیںہونے دیں گے،چیئرمین کراچی تاجر الائنس

منگل 21 ستمبر 2021 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کراچی تاجر الانئس کے چیئر مین ایاز میمن موتی والا کہا ہے کہ تاجروں اور عوام کو ٹیکسز کے نام پر بے دردی سے لوٹا جارہا ہے صوبائی حکومت کراچی کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے، بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس جیسی تجویزوں سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا ایسی تجویزیں دینے والے کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے تاجرا لائنس اس بے حسی اور ظلم کی تجویز کو مسترد کرتی ہے ان خیالات کاا ظہار انہو ںنے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،ایا ز میمن موتی والا نے کہا کہ کے ایم سی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے ہی شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، کے ایم سی کو خومختار ادارہ بنانے کا بہانہ بنا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کے الیکٹرک کے بل میں دو سوروپے کے ایم سی کے چارجز وصولی کی تجویز بے رحمی کی انتہا ہے، بنیادی سہولیات سے محروم عوام پر ایک اور ٹیکس نہایت ہی غلط فیصلہ ہے کے ایم سی اور کے الیکٹرک کا عوام کو لوٹنے کا مشترکہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کی عوام صاف پانی کے لیئے سڑکوں پر دربدر ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور گلیوں سمیت کونسی ایسی چیز ہے جو عوام کو سہولت فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے ماہانہ بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں سے فائر ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس کی مد میں جو دو ٹیکسز وصول کرنے کی تجویزپیش کی ہے یہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے کے ایم سی کے تباہی کے ذمہ دار اس کے اپنے افسران ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو پور ا نہیں کرتے ، سندھ حکومت شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے اور نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آئے روز کراچی کے مسائل میں صرف اضافہ ہی ہوتا نظر آرہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں کا کام ہوتا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنا جبکہ کراچی کی عوام کومسلسل تکالیف ہی دی جارہی ہیں تاجر الائنس کراچی کی عوام کے مسائل کو حل کروانے کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا