کراچی چیمبرآئندہ بھی تاجر برادری کیلئے خدمات پیش کرتا رہیگا‘ الیاس میمن

پیٹرولیم قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کسی صورت درست نہیں‘چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے وفد کے ساتھ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری (کے سی سی آ ئی )کے صدر شارق وہرہ اور سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک سے ملاقات کی۔اس دوران کورونا کے باعث متاثرہ تاجروں کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سلیم انڑ،ناصر محمود، مجاہد الدین،حنیف موتی والا، الیاس بٹ،صابرعلی،منصب شیخانی، محمد اسلم،عبدالصمد خان اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر الیاس میمن نے کہاکہ ایک طرف کورونا کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں،بڑی تعداد میں دکاندار بینکوں کے مقروض ہوچکے ہیں،ان حالات میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جو کسی صورت درست نہیں ہے ،اس فیصلے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا۔

(جاری ہے)

الیاس میمن نے کہاکہ کورونا کے باوجود کراچی چیمبر کی جانب سے تاجر برادری کے مسائل کو جس طرح اجاگر کیا گیااس کے لیے کراچی کی تاجر برادری بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتی اور امید کرتی ہے کراچی چیمبر اسی طرح تاجر برادری کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا۔

اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کراچی چیمبر کے صدر،سینئر نائب صدر، نائب صدر اور دیگر عہدیداران کی ایک سال کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ اور سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک نے تاجروں کے وفد کو کراچی چیمبر کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ