پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:19

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن بھی مند ی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اورانڈیکس45500پوائنٹس سے کم ہو کر45200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے گھٹ کر78کھرب روپے پر آگیا ،کاروباری مندی کی وجہ سی67.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میںانڈیکس 342پوائنٹس بڑھ گیا تاہم منافع کا عنصر غالب آنے اور بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت سے کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس514پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی ، بینکنگ ، ریفائنری اور سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا لگا جس کی وجہ سے نہ صرف مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں300.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس45597.24پوائنٹس سے گھٹ کر45296.88پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 218.45پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18028.99پوائنٹس سے کم ہو کر 17810.54پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31147.48پوائنٹس سے کم ہو کر30940.56پوائنٹس پر آ گیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 59ارب35کروڑ8لاکھ91ہزار16روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب32ارب8کروڑ72لاکھ88ہزار801روپے سے کم ہو کر78کھرب 72ارب73کروڑ63لاکھ97ہزار785روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 12ارب روپے مالیت کی44کروڑ37لاکھ77ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو17ارب رپے مالیت کی58کروڑ37لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 514کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،349میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام8کروڑ91لاکھ ،ہم نیٹ ورک2کروڑ92لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ34لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن1کروڑ87لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم1کروڑ38لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں60.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر860.00روپے ہو گئی اسی طرح 47.26روپے کے اضافے سے ایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر788.72روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت47.04روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر2310.01روپے ہو گئی اسی طرح38.62روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت476.38روپے پر آ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ