چیئرمین ایف بی آر سے کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ْطورخم بارڈر کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال پرعائد ٹیکسز میں چھوٹ کا مطالبہ پیش کیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:12

چیئرمین ایف بی آر سے کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ڈاکٹر اشفاق احمد سے پاکستا ن کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تین رکنی وفد نے ملاقات کر کے طورخم بارڈر کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال پرعائد ٹیکسز میں چھوٹ کا مطالبہ پیش کرنے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین ریاض احمد کی سربراہی میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک اور عثمان اشرف نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ڈاکٹر محمد اشفاق سے ملاقات کر کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

وفد کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا گیا کہ برآمدی مصنوعات کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ طورخم کے راستے افغانستان سے آنے والا جزوی تیار مال بھی مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد کر دیاجاتا ہے لیکن اس پر مختلف ٹیکسز عائد ہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بار ہا درخواستیں کر چکے ہیںلیکن شنوائی نہ ہونے پر مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

قائمقام چیئرمین ریاض احمد کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کے ساتھ ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت رہی ہے اورہمیں امید ہے کہ ہمارے مطالبے کو زیر غور لا کر اس پر جلد سے جلد پیشرفت کی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان میں کم و بیش 5لاکھ ہنر مندوں کے روزگار کو تحفظ حاصل ہوگا جبکہ پیداواری لاگت کم ہونے سے عالمی منڈیوں میں حریف ممالک کی مصنوعات سے مقابلہ کی وجہ سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔

ٹیکسز سے چھوٹ ملنے کی وجہ سے پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو استحکام سے افغانستان میں جزوی خام مال تیار کرنے والے غریب ہنرمندوں کو بھی روزگار کے مواقع میسر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لے بصورت دیگر برآمدات مزید تنزلی کا شکار ہو جائیں گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ