تاجر برادری کورونا اور اس پر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سخت پریشان ہے، محمدلطاف میمن

ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کو حکومت قابو کرنے میں ناکام ہے، تمام تر معاشی پالیسیاں ضائع ہوگئیں ہیں ،نومنتخب صدرحیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ ان کی پہلی خواہش تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو چیمبر کے پلیٹ فارم سے حل کرانا ہے جو کہ اِس ایوان کی ولین ذمہ داری ہے، اِس وقت تاجر برادری کورونا اور اس پر حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سخت پریشان ہے، ایسے میں ضرورت اِس امر کی ہے کہ تمام تاجر ایک پلیٹ فارم حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری جو وزارت کامرس سے رجسٹرد ہے اور ضلع حیدرآباد اور اِس کے اِرد گرد کے علاقوں کی وفاقی اور صوبائی محکموں میں تاجروں کی بھرپور انداز میں اپنی نمائندگی کو جاری رکھے ہوئے ہے کی چھت تلے ایک ہوکر تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اِس پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھاسکیں۔

(جاری ہے)

چیمبر کی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد الطاف میمن نے کہا کہ اِس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کو حکومت قابو کرنے میں ناکام ہے، تمام تر معاشی پالیسیاں ضائع ہوگئیں ہیں اِس طوفان کو روکنے کے لئے کوئی مثبت پالیسیاں نہیں بنائیں جارہیں، آج جو پیٹرول کی قیمت حکومت نے مقرر کی ہوئی ہے وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اس کو فوری طور پر کم سے کم سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے اِس سے بننے والی مصنوعات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے جس سے ملکی معیشت جو پہلے ہی کورونا کی وجہ سے روبہ زوال پر آگئی ہے اس کے مزید نیچے جانے کا اندیشہ لاحق ہے۔ اجلاس وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کو کم کیا جائے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے نئی اور سود مند معاشی پالیسیاں مرتب کی جائیں جس سے تاجر برادری حکومت کو بہترین الفاظ کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھے۔

قبل ازیں موجودہ صدر سلیم الدین قریشی نے اپنے خطاب میں پورے سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیدار ان کی طرف سے کئے گئے اقدام کو مزید آگے بڑھائیں گے، نبیل احمد صدیقی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے اراکین کمیٹی اور عہدیداروں کے انتخاب کا سرکاری اعلان کیا جس کے مطابق صدر محمد الطاف میمن، سینئر نائب صدر محمد ادریس میمن، نائب صدر مسرور اقبال، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی محمد فاروق شیخانی، دولت رام لوہانہ، محمد عارف میمن، احمد حسین شیخ، محمد سلیم خان اور ڈاکٹر اسماعیل فاروق نامی کو کامیاب قرار دیا، اِس موقع پر سرپرست چیمبر حاجی محمد یعقوب، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ ندیم احمد صدیقی، نومنتخب عہدیدار، سابق صدر دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا، چیمبر کے ارکان جنرل باڈی اجلاس میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ