حکومت پکڑے گئے سینکڑوں کنٹینرز کو واپس کرے ،ان کا کرایہ فوری ادا کریں ‘ پاکستان گڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

منگل 19 اگست 2014 21:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان گڈز ٹرانسپوٹ ایسوسی ا یشن کا ہنگامی اجلاس سرپرست اعلی چودھری مختار احمد کے زیر صدارت سبزازار یونین کے دفتر میں منعقد ہو گا جس میں پکڑے گئے کنٹینرزکی واپسی ،ٹراسپورٹ کو پہنچنے والے نقصان اور معاوضہ کی وصولی کے ایجنڈے زیر بحث آئے۔چودھری مختار احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صرف لاہور سے پچیس سو کنٹینر زپکڑے تھے جس کا یومیہ کرایہ کروڑوں روپے بنتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بیسیوں کنٹینرز سامان سے لدے تھے جن کا کوئی پرسان حال نہ ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے پکڑے گئے سینکڑوں کنٹینرز کو واپس کرے اور ان کا کرایہ جو کہ کروڑوں روپے بنتا ہے فوری ادا کریں ۔ایسوسی ایشن کے صدر ملک شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینرز کی پکڑدکڑ سے انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ کنٹینرز پکڑنے سے انڈسٹری کے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک کنٹینر کا یومیہ کرایہ بیس ہزار روپے ہے جس سے کرائے کی مد میں حکومت کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الادا ہیں جبکہ ابھی تک حکومت کے کسی اہلکار نے انہیں یہ بتانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی ہے کہ کنٹینرز مالکان کو معاوضہ کس ادارے نے ادا کرنا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی