یونیورسٹی بورڈز میں صنعتوں سے نمائندوں کو شامل کیا جائے،ذکی احمد خان

’’ای ایف پی بریک تھرو چیلنج 2021 ‘‘ پل کا کردار ادا کرنے کی جانب ایک قدم ہے، فصیح الکریم صدیقی

منگل 7 دسمبر 2021 15:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) سابق سیکریٹری خزانہ اور ڈائریکٹر ای ایف پی اکنامک کونسل محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ افرادی قوت کی مطلوبہ مہارت کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ میں روابط انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو پاکستان کی معاشی ترقی کا باعث بنے گا اور آنے والے کل کے لیے صنعتکار پیدا کرے گا نیز برآمدات میں تیزی سے اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

انہوں نے ’’ای ایف پی بریک تھرو چیلنج2021-‘‘ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پہلی کارپوریٹ کیس اسٹڈی مقابلے کے انعقاد پر ای ایف پی ٹیم کی تعریف کی جس میں کراچی کے 4 سرکردہ بزنس اسکولوں نے حصہ لیااور 3 ملٹی سیکٹوریل کیس اسٹڈیز پر اپنے نتائج پیش کیے گئے۔انہوں نے کارپوریٹ پارٹنرز، دبئی اسلامک بینک پاکستان، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور فوڈ پانڈا کی جانب سے شرکاء کے لیے کیس اسٹڈیز تیار کرکے ایونٹ میں تعاون کرنے کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

سینئر ایڈوائزر ای ایف پی فصیح الکریم صدیقی نے معلومات کی منتقلی، تحقیق اور شواہد پر مبنی نتائج کا اشتراک اور اپرنٹس شپ پروگرامز کے ذریعے کارپوریٹ اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ای ایف پی بریک تھرو چیلنج 2021 ایک پل کا کردار ادا کرنے کی جانب ایک قدم ہے جو موجودہ خلا کو پر کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

ای ایف پی کے قائم مقام صدر ذکی احمد خان نے یونیورسٹی کے بورڈ میں صنعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کرکے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے اور فیکلٹی ممبرز کو کارپوریٹ دفاتر میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تعلیمی اداروں کے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ نے تینوں سیشنز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے بعد افتتاحی مقابلہ جیتا۔شرکاء نے طلباء کو کارپوریٹ ایکسپوژر حاصل کرنے کے لیے عملی طور پر ایک ربط پیدا کرنے پر ای ایف پی کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ