بین الاقوامی منڈی میں ایل این جی اور کوئلے کی قیمت میں ریکارڈ کمی،

ایل این جی پالیسی سے سرمایہ کاروں کی مایوسی ختم ہو گئی ہے،صدر پاکستان اکانومی واچ

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل این جی اور کوئلے کی قیمتیں گر گئی ہیں جس سے حکومت فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کابحران حل کر ے۔ حکومت کوئلے سے نو ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جسکی قیمت 130ڈالر فی ٹن کی سطح تک پہنچنے کے بعد اب 65ڈالر یعنی 2009کی سطح تک گر گئی ہے جبکہ ایل این جی دس ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو دستیاب ہے جو ایک سنہرا موقع ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہ بات اے پی سی این جی اے کے مرکزی چئیرمین پرویز خان خٹک اور دیگر افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت قطر سے 12ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی خریدنا چاہتی تھی جس میں کمیشن ملا کر اسکی قیمت 18 ڈالر تک پہنچ رہی تھی جس سے عوام کو مہنگی توانائی ملتی۔

(جاری ہے)

اگر نجی شعبہ کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائے تو کمیشن مافیا کا کردار ختم ہو جائے گا جس سے عوام کو سستی توانائی دستیاب ہو گی۔

اگر بھارت کاروبار دوست اور شفاف پالیسی کی وجہ سے ساڑھے دس ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی خرید سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں۔اگر جاپان نے2011 سے بند 48 جوہری بجلی گھر چلانے یا قطر کے علاوہ دیگر ممالک سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کر لیا تو عالمی قیمت مزید گر جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکمانستان سے گیس کی درامد ممکن نہیں اسلئے کوئلے اور ایل این جی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

تاخیر کی گئی تو ہماری معیشت کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا ہو گا۔ا س موقع پر پرویز خٹک نے حکومت کی ایل این جی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ کی شمولیت سے پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، آئل امپورٹ بل اور ماحولیاتی آلودگی کم ہو گی اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاید خاقان عباسی توانائی بحران حل کرنے اورچار سو پچاس ارب روپے مالیت کے سی این جی شعبہ کو نئی زندگی دینے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں جس سے سرمایہ کاروں کی مایوسی ختم ہو گئی ہے جبکہ عوام کو بغیر قطاروں میں لگے سستا ایندھن ملے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی