جوہر ٹاؤن ‘ فیصل ٹاؤن ‘ تاجپورہ اور فروٹ و سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاؤن کے17کمرشل پلاٹوں اور لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی8دکانوں کا نیلام عام کل ہو گا

ہفتہ 6 ستمبر 2014 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) جوہر ٹاؤن ‘ فیصل ٹاؤن ‘ تاجپورہ اور فروٹ وسبزی منڈی علامہ اقبال ٹاؤن میں بہترین لوکیشن پر واقع17کمرشل پلاٹوں اور لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی آٹھ دکانوں کا نیلام عام کل ( پیر8ستمبر 2014ء کو) دن 10:00بجے ہو گا -پلازہ کی 26دکانیں پہلے ہی نیلام ہو چکی ہیں‘ ملکی تاریخ میں یہ پہلی دکانیں ہیں جن کی نیلامی کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی گئی-ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ پلازہ میں سرمایہ کاری ہر لحاظ سے محفوظ اور منافع بخش ہے ‘ شہری بلا جھجک نیلامی میں حصہ لے کر لبرٹی چوک میں کاروبار شروع کرنے کے نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں-پہلی نیلامی میں رکھی گئی دکانوں کی ریزور قیمت18کروڑ53لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ یہ 21کروڑ45لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں-دوسری نیلامی میں رکھی گئی دکانوں کی ریزورقیمت چارکروڑ38لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ یہ چارکروڑ70لاکھ25ہزار روپے میں نیلام ہوئیں جو موجود ملکی حالات میں ایک حوصلہ افزا امر ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی پالیسیوں پر کاروباری طبقے کے اعتماد کی علامت ہیں - لبرٹی چوک کی آئیڈیل لوکیشن پر برلب سڑک مین بلیوارڈ گلبرگ پریہ 11 منزلہ پلازہ تین کنال 17مرلے اراضی پر 67کروڑ70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے‘ اس کی چھت پر لاہور کا بلند ترین ریسٹورنٹ اور پہلی منزل پر بھی ایک جدید ترین ریسٹورنٹ بنائے گئے ہیں جن کی وجہ سے ا س پلازہ کو جلد ہی مقبول عام پبلک سپاٹ کی حیثیت حاصل ہو جائے گی جہاں ہر روز پانچ سے آٹھ ہزار افراد کی آمد متوقع ہے- پلازہ میں داخلے کے راستے عمارت کے چاروں طرف سے رکھے گئے ہیں - عمارت میں سٹینڈ بائی جنریٹر کے علاوہ سیکورٹی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے کار سکینرز‘ کلوز سرکٹ کیمرے‘ فائر الارم سسٹم اورپبلک ایڈریس سسٹم نصب کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلازہ کی آٹھ منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے استعمال ہو رہی ہیں جہاں اوسطا 12گھنٹے پارکنگ کے لئے 308گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں- پارکنگ پلازہ کی بالائی منزلوں پر گاڑیاں پارک کرنے نیچے آنے اور گاڑیاں واپس لانے کے لئے اوپر جانے کے لئے دو کیپسول لفٹیں نصب کی گئی ہیں ‘ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عمارت سے نکلنے کے لئے الگ راستہ تعمیر کیا گیا ہے۔

نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات کو ہر دکان کے لیے مقرر کردہ رقم بطور زر ضمانت بصورت ڈیمانڈ ڈرافٹ/پے آرڈر بحق ڈائریکٹر جنرل یل ڈی اے موقع پر موجود نیشنل بینک آ ف پاکستان کے بوتھ میں جمع کروانا ہو گی جو بولی دہندگان کو ماسوائے سب سے زیادہ بولی دہندہ قابل واپسی ہو گی - سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو بولی ختم ہونے کے بعد موقع پر یا سات دن کے اندر اندر (جن میں تعطیلات بھی شامل ہیں )دکان کی کل قیمت کا ایک تہائی جمع کروانا ہوگا۔

بصورت دیگر جمع شدہ زرضمانت بحق ایل ڈی اے ضبط کر لیا جائے گا۔ کامیا ب بو لی دہندگا ن کو با قی ما ند ہ دو تہا ئی رقم مجا ز ا تھا ر ٹی کی منظو ری کے 30 دن کے اندر جمع کر وانا ہو گی)جن میں تعطیلات بھی شا مل ہیں) ۔ دکانیں"جہاں ہے جیسے ہے "کی بنیاد پر نیلا م کی جائیں گی ۔ بولی کی منظوری یا نامنظوری کے سلسلے میں مجاز اتھارٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

مجا ز اتھارٹی حتی ا لمقد ور کو شش کر ے گی کہ بو لی کی منظو ری یا مسترد کر نے کا فیصلہ نیلام کی تا ر یخ ا نعقاد کے 60 یو م کے اند ر کر دے ۔ دیگر شر ا ئط نیلا م مو قع پر پڑھ کر سنائی جا ئیں گی۔ کا میا ب بو لی دہند گا ن ان تما م شر ا ئط کو تسلیم کر نے کے پا بند ہو ں گے۔ گو رنمنٹ کی پا لیسی کے مطا بق خر ید کنندگا ن کو ایڈوانس انکم ٹیکس ا ور CVT بھی ادا کر نا ہو گا۔ اس سلسلے میں مزید معلوما ت ڈپٹی ڈا ئر یکٹرسیلز اینڈ ا لا ٹمنٹ ایل ڈی اے سے حا صل کی جا سکتی ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی