ملک کو قرضوں کے بغیر چلانا ناممکن ہوگیا ہے،میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانے بغیر نئے قرضے ناممکن ہیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 3 جنوری 2022 20:24

ملک کو قرضوں کے بغیر چلانا ناممکن ہوگیا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اب ملک کو نئے قرضوں کے بغیر چلانا ناممکن ہوگیا ہے اورآئی ایم ایف کی تمام شرائط مانے بغیر نئے قرضوں کا حصول ناممکن رہے گا جبکہ پرانے قرضوں کی 12 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی اس سال کرنا ہوگی۔

منی بجٹ پراعتراض توکیا جا رہا ہے مگرحل نہیں بتایا جا رہا ہے۔ اس کڑوی گولی کونگلنا اس وقت ضروری ہے ورنہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، منی بجٹ، سعودی عرب اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط ہماری ناقص معاشی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ضروری اشیاء پرٹیکس عائد کرنا غلط ہے اوراس پردوبارہ غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کپاس پرسترہ فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ٹیکسٹائل کی صنعت متاثرہوگی جبکہ شمسی توانائی کے شعبہ پربھی سترہ فیصد سیلزٹیکس لگانے سے ملک میں متبادل توانائی کی ترقی کی کوششوں کوزک پہنچے گی۔

بیجوں پرسترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے کاشتکارمتاثر ہونگے اورزرعی اشیاء مہنگی ہوجائیں گی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بچوں کے دودھ پربھی سترہ فیصد سیلزٹیکس لگایا جا رہا ہے جس سے ملک میں موجود فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ مذید گمبھیرہوجائے گا۔ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد مناسب غذائیت سے پہلے ہی محروم ہے جس میں اضافہ ہوگا جوملکی مستقبل کے لئے بہت خطرناک ہے۔

سیلزٹیکس پرغیرضروری فوکس سے ملک میں غربت بڑھے گی کیونکہ اسے وصول کرنے کے لئے ٹیکس عملہ کومحنت نہیں کرنا پڑتی ہے جبکہ ڈائریکٹ ٹیکس وصول کرنے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ شاہانہ اخراجات، غلط ترجیحات اورغیر ذمہ دارانہ اقتصادی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے۔ 2018 میں مقامی زرائع سے حاصل کردہ قرضہ 16.5 کھرب روپے تھا جسے 27 کھرب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

تین سال میں غیرملکی قرضے کو 95 ارب ڈالر سے بڑھا کر 137.74 ارب ڈالرتک پہنچا دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سے ملکی تاریخ میں سخت ترین شرائط پر قرضہ لیا گیا ہے تاہم اس قرضے سے روپے کومتوقع حد تک مستحکم نہیں کیا جاسکا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ جب تک سیاسی مفادات کوملکی مفادات پرترجیح دی جاتی رہے گی اورزمینی حقائق سے متصادم پالیسیاں بنائی جاتی رہیں گی اس وقت تک ملکی معیشت کایہی حال رہے گا جبکہ عوام کے مصائب بڑھتے ہی رہیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان