منی بجٹ کی منظوری سے صنعتی شعبہ اور عوام پر دبائو بڑھے گا‘خادم حسین

عوام پر350ارب کا اضافی بوجھ ڈالنا عوام پر ڈرون حملہ ہے‘ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

جمعہ 14 جنوری 2022 13:06

منی بجٹ کی منظوری سے صنعتی شعبہ اور عوام پر دبائو بڑھے گا‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے ضمنی مالیاتی بل2021(منی بجٹ ) کی پارلیمنٹ سے منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری سے صنعتی شعبہ اور عوام پر دبائو بڑھے گا ،غریب عوام پس جائے گی۔آئی ایم ایف شرائط پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید0.50روپے اضافہ کرنا ہوگا جبکہ باقی ماندہ مزید اضافہ2022-23میں منقل کیا جائے گا۔

منی بجٹ میں عوام پر350ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنا عوام اور صنعتی شعبہ پر ڈرون حملہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض بجلی گیس وپٹرول کی قیمتوں میں اضافوں اور ٹیکسوں کے باعث پہلے ہی ہوشربا مہنگائی کے باعث کاروباری سرگرمیاں کمی کا شکار ہیں اور کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے نیا منی بجٹ رہی سہی کسر بھی پورے کردے گا اور مہنگائی کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں4.30روپے فی یونٹ اضافہ کو غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی کے بعد ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے عذاب سے صنعتی شعبہ بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے اور مہنگی بجلی کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ